وزارت دفاع
میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ ورکشاپ 2019
Posted On:
11 JUN 2019 3:03PM by PIB Delhi
نئیدہلی11جون۔ ہندوستانی سمندری خطے (آئی او آر ) میں سمندروں کی سلامتی اورتحفظ عالمی تجارت اور متعدد ملکوں کی اقتصادی خوشحالی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔ پیمانہ ، سمندر کی سطح پر وسعت اور سرگرمیوں کی کثیر قومی نوعیت کی وجہ سے سمندری سلامتی کے لئے ایک اجتماعی نقطہ نظر اختیار کیاجانا ضروری ہوجاتا ہے۔اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انفارمیشن فیوژن سینٹر – انڈین اوشن ریجن ( آئی ایف سی – آئی او آر ) گروگرام کا آغاز قابل احترام وزیر دفاع نے 18دسمبر کو کیا تھا،جس کا مقصد خطےمیں سمندری تحفظ اور سلامتی میں اضافہ کرنا تھا۔ مرکزنے اب تک 16 سے زیادہ ممالک اور 13 بین الاقوامی سمندری سلامتی سے وابستہ ایجنسیوں کے ساتھ روابط قائم کئے ہیں۔
آئی اوآر میں سمندری اطلاعات سے متعلق بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے اور سمندری سلامتی کو درپیش خطرات کی بہتر سمجھ کے لئے ہندوستانی بحریہ آئی ایف سی - آئی اوآر میں 12سے 13 جو ن 2019 کے دوران ایک میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ ورکشاپ ( ایم آئی ایس ڈبلیو ) یعنی سمندری اطلاعات مشترک کرنے سے متعلق ورکشاپ کی میزبانی کررہی ہے۔تقریباََ 30 ملکوں کے 50سے زیادہ مندوبین اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔اس تقریب میں جوسرگرمیاں انجام دی جائیں گی ، ان میں شریک ملکوں سے تعلق رکھنے والے موضوع کے ماہرین کے ذریعہ تبادلہ خیال ، سمندری قزاقی ، انسانوںاور منشیات کی اسمگلنگ اور ان خطرات سے نمٹنے کے قانونی پہلوؤں جیسے امور شامل ہیں۔ ورکشاپ کے ایک جزو کے طور پر ایک ٹیبل ٹاک انفارمیشن شئیرنگ ایکسرسائز بھی ہوگی۔ہندوستانی بحریہ کے نائب سربراہ اس ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-2376
(Release ID: 1573888)
Visitor Counter : 96