وزارت اطلاعات ونشریات

پرسار بھارت کی آٹونومی اہم ہے: پرکاش جاوڑیکر


اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڑیکر نے ڈ ی ڈی نیوز کے لئے 17 ڈی ایس این جی وینس کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Posted On: 04 JUN 2019 3:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍04جون2019؍پبلک براڈ کاسٹنگ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ڈی ڈی نیوز کے لئے 17 نئی ڈیجیٹل سروس نیوز گیدرنگ (ڈی ایس این جی) وین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TNP5.jpg

 

یہ وینیں بہت سے مختلف النوع کیمروں کی مدد  سے ویڈیو اسٹریم کا استعمال کرکے  براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے سازو سامان سے آراستہ ہیں۔ یہ تمام وینیں ہائی ڈیفینیشن کی شکل میں ٹیلی کاسٹ کو سپورٹ فراہم کرسکتی ہیں، جس کی توسط سے ملک بھر کے ناظرین اچھی قسم کی تصویریں اور مواد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FG1H.jpg

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے پبلک  براڈ کاسٹر پرسار بھارتی کی اٹونومی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ پریس کی آزادی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے ایچ ڈی کمپیٹبلٹی کے ساتھ ان ڈی اس این جی وینس کی تعیناتی کے ذریعے بڑھتے ہوئے ناظرین کے تجربے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے یوٹیوب ، ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پرسار بھارتی کی توسیع کی ستائش کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O491.jpg

 

اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب امت کھرے نے ملک کے طول و ارض میں پروگراموں کے لائیو کووریج کو یقینی بنانے میں اس پہل کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

 

U: 2305



(Release ID: 1573407) Visitor Counter : 89