وزیراعظم کا دفتر

بھوٹان کے بادشاہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی

Posted On: 24 MAY 2019 12:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍مئی،بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب جگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک نے  23 مئی 2019 کو  وزیراعظم نریندر مودی  کو ٹیلی فون کیا اور  بھارت کی 17 ویں لوک سبھا  کے انتخابات میں  ان کی جیت پر  مبارک باد دی۔

بھوٹان کے شاہ نے  وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں  بھارت کے عوام  کی ترقی اور خوش حالی کے لئے  اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  عزت مآب شاہ وانگ چُک کی مبارک باد  اور پرخلوص نیک خواہشات کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  شاہ سے کہا کہ حکومت ہند  بھوٹان کے ساتھ  منفرد اور خصوصی دوستی کو  انتہائی اہمیت  دیتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت ہند  اس ساجھیداری  کو  اور زیادہ اونچائی تک لے جانے کے لئے  بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ  مسلسل کام کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-2194



(Release ID: 1572538) Visitor Counter : 67