بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھا 2019 کے لئے عام انتخابات
ووٹوں کی گنتی والے دن رجحانات اور نتائج کی ترویج کے انتظامات
Posted On:
22 MAY 2019 6:19PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔22؍مئی۔لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات سے متعلق ووٹوں کی گنتی 23مئی 2019 کو ہوگی۔ اس سلسلے میں کمیشن نے نئے آئی ٹی پر مبنی اقدامات کیے ہیں جو پورے نظام کو صحیح معنوں میں متعلقہ رجحانات اور نتائج فراہم کرنے میں مدد گار ہوں گے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹوں کی گنتی پر احاطہ کریں گے۔ ووٹوں کی گنتی سے متعلق رجحانات اورنتائج ای سی آئی کی ویب سائٹ درج ذیل پر دستیاب ہوں گے۔ URL https://results.eci.gov.in
اس کے علاوہ یہ نتائج اور رجحانات ووٹر ہیلپ لائن ایپ یعنی آئی او ایس اور اینڈرائڈ موبائل ایپ دونوں پر دستیاب ہوں گے۔ نتائج اور رجحانات دستیاب کرانے کاعمل رائے شماری والے دن صبح آٹھ بجے سے شروع ہوجائیگا اور لگاتار تازہ رجحانات پیش کرتا رہے گا۔
ووٹر ہیلپ لائن ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل پلے اسٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ پہلی مرتبہ شہری اسمارٹ فون کااستعمال نتائج جاننے کیلئے بھی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ باشندگان دستیاب فلٹر کا بھی استعمال کرسکیں گے اور فتحیاب ہونے والے / آگے چلنے والے / پیچھے رہنے والے امیدواروں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کرسکیں گے اور ساتھ ہی ساتھ حلقہ ہائے انتخابات اور ریاستوں کے لحاظ سے بھی نتائج کے بارے میں ووٹر ہیلپ لائن ایپ کے ذریعے آگہی حاصل کرسکیں گے۔ شہری اپنے پسندیدہ امیدوار کیلئے بُک مارک بھی کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ریئل ٹائم نتائج بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں اور یہ تمام تر عمل ووٹر ہیلپ لائن ایپ پر ممکن ہوگا۔
مقامی طور پر رجحانات اور نتائج کی جانکاری سی ای او / آر او / ڈی ای او کے ذریعے ڈیجیٹل ڈسپلے پینلوں پر پیش کی جائے گی جس کی فراہمی بھارت کاانتخابی کمیشن کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-2177
(Release ID: 1572412)