امور داخلہ کی وزارت
یو این ڈی آر آر نے وزیر اعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری کو پُر وقار ساساکاوا ایوارڈ 2019 سے نوازا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAY 2019 11:26PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 17 مئی اقوام متحدہ کے دفتر برائے تخفیف قدرتی آفات یعنی یونائٹیڈ نیشنز آفس فار ڈزاسٹر رسک ریڈکشن ( یو این ڈی آر آر ) نے گزشتہ روز بھارت کے وزیر اعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پرمود کمار مشرا کو قدرتی آفات میں تخفیف کے لئے پُر وقار ساسا کا وا ایوارڈ 2019 سے نوازا ۔اس ایوارڈ کا اعلان گزشتہ روز جنیوا میں قدرتی آفات میں تخفیف 2019 کے عالمی پلیٹ فارم کے جاری چھٹے اجلاس کے دوران کیا گیا ۔
بھارت کے ڈاکٹر پی ۔ کے ۔ مشرا کو ساسا کاوا ایوارڈ 2019 قدرتی آفات کے سلسلے میں ان کے گراں قدر تعاون اور با برابری ، غریبی ، سماجی و اقتصادی طور پر حاشیہ پر آئے ہوئے لوگوں کے تحفظ کے فروغ کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے ۔
قدرتی آفات کے خطرات کے انتظامات کے شعبے میں اقوام متحدہ کا ساساکاوا ایوارڈ انتہائی پُر وقار بین الاقوامی ایوارڈ ہے ۔ اس ایوارڈ کا قیام 30 برس قبل عمل میں آیا تھا اور یہ مشترکہ طور پر یو این ڈی آر آر اور نپون فاونڈیشن کی جانب سے عطا کیا جا تا ہے ۔ کل پچاس ہزار امریکی ڈالر کی رقم انعام یافتہ افراد یا اداروں کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے ۔ 2019 کے ایوارڈ کے لئے 31 ممالک سے 61 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں ۔
بھارتی وفد نے وزارتی سطح کی گول میز تبادلہ خیالات میٹنگ میں شرکت کی ، جس کا موضوع تھا رسک انفارمڈ انویسٹ منٹس اینڈ اکنامکس آف ڈی آر آر ۔ اس کے علاوہ یوروپی یونین کے ساتھ بھارت میں قدرتی آفات کے سلسلے میں لچک دار بنیادی ڈھانچے کی پہل قدمی کے بارے میں تعاون پر باہمی بات چیت کی ۔
وزیر اعظم کے ایڈیشنل پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی ۔ کے ۔ مشرا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے 13 سے 17 مئی ، 2019 کے دوران سوئٹزر لینڈ کے جنیوا میں قدرتی آفات کے خطرات میں تخفیف کے عالمی پلیٹ فارم کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی ۔ شرکت کرنے والوں میں کمل کشور ، ممبر ، این ڈی ایم اے اور جناب سنجیو کمار جندل ، جوائنٹ سیکریٹری ( قدرتی آفات انتظام ) ، وزارت امور داخلہ نے شرکت کی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 2140
(ریلیز آئی ڈی: 1572150)
وزیٹر کاؤنٹر : 105