وزارت خزانہ

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹم کے گروپ بی اورسی افسران کے لئے اپنی کارکردگی کی سالانہ آن لائن رپورٹ داخل کرنے کا مخصوص آن لائن نظام اسپیرو ’اسپیرو-سی بی آئی سی ‘ نافذالعمل

Posted On: 15 MAY 2019 6:22PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی16 مئی۔آئی آر ایس (سی اینڈ سی ای ) کے افسران کے ذریعہ اپنی سالانہ کارکردگی کی روداد یعنی ’اپار‘ آن لائن طریقے سے تحریر کرنے  کے کام کا آغاز 17-2016سے ہوچکا ہے ۔انسانی وسائل کے بہترانتظام کے سلسلے میں  جاری اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سی بی آئی سی نے  سالانہ کارکردگی روداد یعنی ’اپار‘ کو اسپیرو کے ذریعہ   آن لائن  طور پر درج کرنے کی سہولت  سی بی آئی سی کے 46000  گروپ  بی ایس سی افسروں  کے لئے فراہم کی ہے جو  ملک بھر کے مختلف دفتروں  میں  کام کررہے ہیں ۔

          مذکورہ پروجیکٹ کا افتتاح  سی بی آئی سی کے چیئر مین جناب پی کے داس  کے ذریعہ  بورڈ کے دفتر واقع نارتھ بلاک نئی دلی سے  رکن  ( انتظامیہ ) –سی بی آئی سی جناب اے کے پانڈے  اور ڈی جی ایچ آر ایم –سی بی آئی سی کے افسران کی موجودگی میں  عمل میں آیا۔انسانی وسائل کے انتظام کا ڈائریکٹوریٹ جنرل  (ڈی جی ایچ آرایم ) جوسی بی آئی سی کے تحت انسانی وسائل کا شعبہ ہے ،  اس اولوالعز م پروجیکٹ کے نفاذ کے سلسلے میں   اسے عملی جامہ  پہنانے کے  لئے  نفاذ ایجنسی کے طور پر کام کررہا ہے   ۔  اس پر ملک بھر کے سی بی آئی سی  کے 400سے زائد دفاتر میں عمل ہورہا ہے۔

          اسپیرو-سی بی آئی سی مرکزی  حکومت کے محکموں  کے ذریعہ احاطہ کئے جانے والے ملازمین  سے متعلق  ایک نظام  ہے ۔ یہ نظام  سالانہ کارکردگی روداد  کے انتظام  کے معاملے میں  یکسر تبدیلی  کا نقیب ہے ۔ کیونکہ  سی بی آئی سی کے تحت   بڑی تعداد میں  گروپ بی اور گروپ سی کے افسران  اور دیگر کارکنان وعملے کی سالانہ کارکردگی روداد اب اس نئے نظام کے تحت  آن لائن داخل کی جارہی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس سے بہتر انسانی وسائل کا انتظام  ممکن ہوسکے گا۔

          یہ پروجیکٹ، ایسا پروجیکٹ ہے، جس میں جدید ٹکنالوجی کااستعمال مجموعی اثر انگیزی  بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے ۔اس سے سی بی آئی سی کے تحت  مرکزی جی ایس ٹی اور کسٹم  سے متعلق اداروں  میں  کام کرنے والی  بڑی تعداد  میں  افرادی قوت  کا حوصلہ بھی بلند ہوگا۔ اس پروجیکٹ کو   ڈجیٹائزیشن اور  کاغذ کے استعمال  کے بغیر سرکاری کام کاج کو آگے بڑھانے کے تئیں  ملک کے سفر کا ایک اہم سنگ میل کہا جاسکتا ہے ۔

 

 

25U-21


(Release ID: 1572087) Visitor Counter : 84
Read this release in: English , Hindi , Bengali