کامرس اور صنعت کی وزارتہ
2011-12= 100کی بنیادپر بھارت میں تھوک قیمتوں کا عدداشاریہ ، اپریل 2019 کا جائزہ
Posted On:
14 MAY 2019 12:02PM by PIB Delhi
نئیدہلی15 مئی۔اپریل 2019 کے لئے (2011-12= 100) تھوک قیمتوں کے سرکاری عدداشاریہ میں 0.8 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ پچھلے مہینے کے 120(عارضی ) پوائنٹس سے بڑھ کر 120.9 (عارضی ) پر آگیا ۔
افراط زر :
ماہانہ ڈبلیو پی آئی کی بنیاد پر افراط زر کی سالانہ شرح اپریل 2019 کے لئے 3.07 فیصد (عارضی ) رہی (اپریل 2018 کی بہ نسبت ) جیسا کہ اس سے پچھلے مہینے کی 3.18 فیصد (عارضی ) اور پچھلےسال کے اسی مہینے کے دوران 3.62 فیصد سے مقابلہ کیا گیا ہے ۔ اب تک مالی سال میں قائم کی گئی افراط زر کی شرح پچھلےسال کی اسی مدت کی قائم کردہ 0.86 فیصد کے مقابلے 0.75 فیصد رہی ۔
اہم اشیا / اشیا کے گروپوں کی افراط زر ضمیمہ نمبر ایک اور ضمیمہ نمبر دو میں ظاہر کی گئی ہے ۔
بنیادی چیزیں (وزن 22.62 فیصد )
اس بڑے گروپ کے لئے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 134.7فیصد (عارضی ) سے 3.3فیصد بڑھ کر 139.2 فیصد (عارضی ) ہوگیا ۔ جن گروپو ں اور اشیا میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ اس طرح ہیں:
کھانے کی اشیا کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 145.5 (عارضی ) فیصد سے 3.4 بڑھ کر 150.1 (عارضی ) ہوگیا ۔ یہ اضافہ چائے کی قیمت میں 15فیصد ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں 14 فیصد ، مٹر کی قیمت میں 6 فیصد ، مکا کی قیمت میں 5فیصد ، پولٹری مرغ کی قیمت میں 4فیصد ،ارہر ، باجرہ اور خنزیر کی قیمتوں میں تین تین فیصد ،چنے اور مصالحوں کی قیمتوں میں دو دو فیصد ، مسور ،اڑد ، بکرے کے گوشت اور راجما کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ البتہ انڈے کی قیمت میں 6فیصد ، پان کے پتوں کی قیمت میں 4فیصد ،جو اور گیہو ں کی قیمت میں تین تین فیصد اور بیف اور بھینس کے گوشت کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے ۔
غیر خردنی اشیا کے گروپ کے عد داشاریہ میں پچھلے مہینے 2.6فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 123.5 فیصد (عارضی ) سے بڑھ کر 126.7 (عارضی ) پر آگیا ۔ یہ اضافہ کاشت شدہ پھولوں کی قیمت میں 11فیصد ، زعفران کاذب (کارڈی بیج ) کی قیمت میں 9فیصد ،خام کپاس کی قیمت میں 7فیصد ، نائیجر بیج اور کاسٹر بیج کی قیمتوں میں چھ چھ فیصد ،ترئی کے بیج ،سویابین اور کپاس کے بیج کی قیمتوں میں تین تین فیصد ، موم پھلی کے بیج اور چھلکے (خام ) کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور خام ریشم ،السی ،خام ربر اورچارے کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ البتہ کھوپرے ( ناریل ) خام پٹسن اور میستا کی قیمتوں میں تین تین فیصد ، تل اور سورج مکھی کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور سرسوں کے بیج اور ناریل کے ریشے کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کمی آئی ہے ۔
معدنیات کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی شرح 136.7 (عارضی ) میں 5.3فیصد اضافہ ہوکر یہ 144فیصد (عارضی ) ہوگیا۔ یہ اضافہ سلیمینائٹ کی قیمت میں 27فیصد ، کوپر کنسنٹریٹ کی قیمت میں 16 فیصد اور کرومائٹ کی قیمت میں تین فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔البتہ خام لوہے اور لیڈ کنسنٹریٹ کی قیمتوں میں پانچ پانچ فیصد ، گارنیٹ اور خام مینگنیز کی قیمتوں میں تی تین فیصد اور لائم اسٹون کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے ۔
خام پٹرولیم اور قدرتی گیس کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی شرح 87.6فیصد (عارضی ) میں 2.4فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 89.7 فیصد(عارضی ) ہوگیا۔ یہ اضافہ قدرتی گیس کی قیمت میں 6فیصد اور خام پٹرولیم کی قیمت میں ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
ایندھن اور بجلی (13.15فیصد وزن ):
اس بڑے گروپ کےعدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی شرح 103.3 فیصد (عارضی ) میں 0.5فیصد کمی ہوکر یہ 102.8فیصد (عارضی ) پر آگیا ۔ جن گروپوںاور اشیا میں اس مہینے کے دوران اتار چڑھاؤ آئے وہ اس طرح ہے :
معدنیاتی تیلوں کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی شرح 95فیصد (عارضی ) میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوکر 95.4 فیصد (عارضی ) ہوگیا۔ یہ اضافہ رسوئی گیس کی قیمت میں پانچ فیصد ،نیپتھا کی قیمت میں تین فیصد ، پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دو دو فیصد اور اے ڈی ایف کی قیمت میں ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ پٹرولیم کوک کی قیمت میں تین فیصد ، بھٹی میں کام آنےوالے تیل کی قیمت میں دوفیصد اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں ایک فیصد کمی ہوئی ہے ۔
بجلی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 110.7 فیصد (عارضی ) شرح میں 3.1 فیصد کی کمی ہوکر یہ 107.3فیصد (عارضی ) شرح ہوگئی ۔ یہ کمی بجلی کی شرح میں تین فیصد کمی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔
تیار کی گئی مصنوعات ( وزن 64.23 فیصد )
اس بڑے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 118.3 شرح میں کوئی کمی نہیں آئی اور یہ جیوں کی تیوں رہی ۔ جن گروپوں اور اشیا میں اس ماہ کے دوران اتارچڑھاؤ آئے وہ اس طرح ہیں :
خردنی اشیا کی تیاری کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی شرح 128.5فیصد (عارضی ) میں 0.2فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 128.7فیصد (عارضی ) ہوگیا ۔ یہ اضافہ ڈبہ بند چائے کی قیمت میں 9فیصد ،شہد اور مرغ / بطخ ، جلد اتری ہوئی تازہ / منجمد کی قیمت میں پانچ پانچ فیصد کاسٹر تیل ، بیسن ، مچھلی کی ڈبہ بندی اور اسے محفوظ کئے جانے ،بھینس کے گوشت تازہ / منجمد اور سرسوں کے تیل میں دو دو فیصد ، کوکوا ،چاکلیٹ اور چینی سے بننے والی کنفکشنری ، اسٹارچ اور اس کی مصنوعات کی تیاری ، ہیلتھ سپلی منٹس ، دودھ پاؤڈر ،پھلوںاورسبزیوں کی ڈبہ بندی اور انہیں محفوظ کئے جانے ،چینی ، مصالحے (ملے جُلے مصالحوں سمیت ) اورگنے کے پھوک کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ شیرے کی قیمت میں 29 فیصد ، موم پھلی کے تیل کی قیمت میں 9فیصد ، کھوپرے کے تیل اور میدے کی قیمت میں تین تین فیصد ،سرسوں کے تیل ،چکوری والے کافی پاؤڈر اور سوجی ( روے ) ، میکرونی ، نوڈلس ،خشخاش اور اسی طرح کی مصنوعات نیز گیہوں کے آٹے کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور فوری تیار کی جانے والی کافی ، پام تیل ، مویشیوں کے تازہ چارے ، سویابین تیل ،دھان کے تیل اور گیہوں کے چھلکے کی تیاری کی قیمت میں ایک ایک فیصد کمی آئی ہے ۔
مشروبات کی تیاری کے گرو پ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 121.9 فیصد (عارضی ) کی شرح میں 0.7فیصد اضافہ ہوکر یہ 122.7فیصد (عارضی ) پر آگیا ۔ یہ اضافہ شراب کی قیمت میں دوفیصد ،ریکٹیفائڈ اسپرٹ ، اسپرٹ اور مشروبات /سافٹ ڈرنکس ( جن میں سافٹ ڈرنکس کے کنسنٹریٹ بھی شامل ہیں ، کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔
تمباکو مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 153.7 فیصد (عارضی ) شرح میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 154.6فیصد (عارضی ) ہوگیا۔ یہ اضافہ تمباکو کی دیگر مصنوعات کی قیمت میں تین فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ سگریٹ اور بیڑ کی قیمت میں ایک ایک فیصد کمی آئی ہے ۔
کپڑے کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 118.7فیصد شرح (عارضی ) میں 0.6فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 119.4فیصد(عارضی )شرح ہوگئی ۔ یہ اضافہ ستلی ، رسی ،دوہرے دھاگے اور بنے ہوئے کپڑے کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور سوتی دھاگے اور بنائی اور کپڑے کی صفائی ستھرائی کی لاگت میں ایک ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ اون کےدھاگے کی قیمت میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔
ملبوسات کی تیاری کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلےمہینے کی 138فیصد (عارضی )شرح میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 135.5 فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ یہ اضافہ بنے ہوئے اور قریشیا کے کام والے ملبوسات کی تیاری کی لاگت میں دودوفیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔
چمڑے اور اس سے متعلق مصنوعات کی تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 102.2 فیصد (عارضی ) شرح میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 120.8 فیصد (عارضی ) شرح ہوگئی ۔ یہ اضافہ صاف کئے گئے چمڑے کی قیمت میں چار فیصد ،چمڑے کے دستانوں کی قیمت میں دو فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ سفر میں کام آنے والی اشیا ہینڈ بیگس ، آفس بیگس وغیرہ اور لگام ،گدی اور دیگر متعلقہ اشیا کی قیمتوں میں دودو فیصد اور ایتھلیٹکس / اسپورٹ شوز ، چمڑے کی بیلٹ اور دیگر اشیا اور چمڑے کے جوتوں کی قیمت میں ایک ایک فیصد کمی آئی ہے ۔
لکڑی اور ا س سے بننے والی مصنوعات نیز کورک کی تیاری کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینےکی135.7 (عارضی ) شرح میں 1.5 فیصد کی کمی ہوکر یہ 133.6 فیصد (عارضی ) شر ح ہوگئی ۔ یہ کمی ذروں سے بننےوالے بورڈ کی قیمت میں چار فیصد ،لکڑی کے بکسوں / کریٹ کی قیمت میں تین فیصد ، لکڑی کی لیمی نیشن والی شیٹ / وینئر شیٹ کی قیمتوں میں دودو فیصد اور لکڑی کاٹنے ،اسے ڈبہ بند کرنے / اس کا سائز بنانے نیز پلائی ووڈ بلاک کے بورڈو ں کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے البتہ لکڑی کے بتّوں اور کاٹے گئے نیز دوبارہ کاٹے گئے بتوں کی قیمتوں میں تین تین فیصد ، لکڑی کے بورڈ ( غیر الیکٹریکل کی قیمت میں دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
کاغذ اور کاغذ کی مصنوعات کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 124.3فیصد (عارضی ) شرح میں 0.5 فیصد کی کمی ہوکر یہ 123.7 فیصد (عارضی )شرح پر آگیا ۔ یہ کمی دستکاری کاغذ کے تھیلوںسمیت پیپر بیگ کی قیمت میں چھ فیصد ،نیوز پرنٹ اور نالی دار گتے کی شیٹ کے بکسے کی قیمت میں دودو فیصد اور چھپائی کے کاغذ نیز لکھنے اور دستکاری کاغذ کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کمی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ البتہ پلاسٹک کی
لیمی نیشن والی شیٹ کی قیمت میں دوفیصد اور نالی دار کاغذ کے بورڈ اور کاغذ کے کارٹن / بکس کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ریکارڈڈ میڈیا کی چھپائی اور اس کی دوبارہ تیاری کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 147.5فیصد( عارضی )شرح میں 1.2فیصدکا اضافہ ہوکر یہ 145.8فیصد ( عارضی ) شرح پر آگئی ۔ یہ اضافہ جرائد / رسائل اور چھپی ہوئی کتابوںکی قیمتوں میں دو دوفیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ چھپے ہوئے لیبل ، پوسٹر / کیلنڈر کی قیمتوں میں تین تین فیصد کمی آئی ہے ۔
دواسازی ،دواؤں میں کام آنے والے کیمیاوی مادوں اور جڑی بوٹیوںکی مصنوعات کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 125.7 فیصد ( عارضی ) شرح میں ایک فیصد کمی ہوکر یہ 124.4 فیصد ( عارضی ) شرح پر آگئی ۔ یہ کمی خالی اور بھری ہوئی شیشیوں کی قیمت میں چار فیصد ملیریا کی روک تھا م کی دواؤں کی قیمت میں تین فیصد ، اے پی آئی اور وٹامن والی دواؤں ، کاٹن وول (طبی ) ذیابیطس کی روک تھام کی دواؤں جن میں انسولین شامل نہیں ہیں،ہاضمے والی دواؤں ،جلن کو ختم کرنے والی دواؤں اور جسم میں مختلف خرابیوںکودور کرنے والی دواؤں کی قیمتوں میں دودوفیصد کی کمی آئی ہے اور کینسر کی روک تھام والی دواؤں اور اینٹی بایوٹکس دواؤں کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے ۔ البتہ ایچ آئی وی علاج کی دواؤں کی قیمت میں دوفیصد ، اینٹی سیپٹک اور انفیکشن کو دور کرنے والی دواؤں ، طبی سازوسامان اور ہیپاٹائٹس بی کے ٹیکوں کی قیمتوں میں ایک ایک فیصدکا اضافہ ہوا ہے ۔
ربر اور پلاسٹک مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 109.9 فیصد (عارضی )شرح میں 0.4 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 110.3فیصد (عارضی ) شرح ہوگئی ۔ یہ اضافہ اوسط اور بھاری کمرشیل گاڑیوں کے ٹائر کی قیمت میں 4فیصد ، پلاسٹک بٹن کی قیمت میں 3فیصد ، پلاسٹک بکسے / کنٹینر اور پلاسٹک ویبنگ کی قیمت میں دو دو فیصد اور پلاسٹک بیگ ربر کے چورے ، پلاسٹک فلم ،ٹوتھ برش ، موٹر کارٹائر کی قیمتوں میں ا یک ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ پلاسٹک فرنیچر کی قیمت میں 4فیصد ،ربر میں ڈوبے ہوئے کپڑے کی قیمت میں دو فیصد اور پلاسٹک ٹیوب ( لچک دار / غیر لچک دار ) پولیتھین فلم ، ایکریلک / پلاسٹک شیٹ ، پلاسٹک کی بوتل ،ربر کے سانچے میں ڈھلی ہوئی چیزیں اورتھرماکول کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کمی آئی ہے ۔
دیگر بغیر دھات والی معدنیاتی مصنوعات کی مینو فیکچرنگ کے گروپ کے عد داشاریہ میں پچھلے مہینے کی 116.6 فیصد (عارضی ) شرح میں 0.2 فیصد کا اضافہ ہوکر یہ 116.8 فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ یہ اضافہ کلنکر کی قیمت میں 4فیصد ،عام قسم کی سیمنٹ کی قیمت میں د و فیصد اور سلیگ سیمنٹ ، فائبر گلاس ،شیٹ ،چونےاور کیلثیم کاربونیٹ ، سادہ اینٹوں ، ٹفنڈ گلاس ، پورسلین کے برتن ،ریلوے سلیپر ،ایز بیسٹوز کی نالی دار شیٹ ، عام شیٹ گلاس اور پورسلین کے سازوسامان کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے البتہ گریفائٹ کی چھڑوں کی قیمت میں 10 فیصد ، سیرامک ٹائلز کی قیمت میں 3فیصد ،سنگ مرمر کی سل ،سپر فائن سیمنٹ اور غیر سیرامک ٹائلوں کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور کنکریٹ کے کھمبوں نیز سفید سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے ۔
بنیادی دھاتوں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 111فیصد(عارضی )شرح میں 0.4فیصدکی کمی ہوکر یہ 110.6 فیصد (عارضی )شرح پرآگیا ۔یہ کمی اسپنج لوہے / براہ راست کم کئے گئے لوہے ( ڈی آر آئی ) کی قیمت میں تین فیصد ،فیرو سلی کون ، فیرو کروم ، ایم ایس پنسل کے ڈلے اور اسٹین لیس اسٹیل کے کوائل ،پٹیوںاور چادرو ں کی قیمت میں دو دوفیصد ، ایلومنیئم کی چادروں اور دیگر دھات کی چادروں ، ہاٹ رولڈ ( ایچ آر ) کوائل اور چادروں ، جن میں پتلی پٹیاں ، کولڈ رولڈ (سی آر ) بھی شامل ہیں ۔ ان کی قیمت میں ایک ایک فیصد کی کمی آئی ہے ۔البتہ ایلومینئم ڈیکس اور سرکلز کی قیمت میں چار فیصد ،اسٹیل کیبلز کی قیمت میں دو فیصد اور ریل ، ایلومنیئم کی شکل والی چھڑوں /سڑکوں /فلیٹس ، ایم ایس کاسٹنگ ، اسٹیل فورجنگ ،کھردرے اینگلز ،چینلز ،سیکشن ،اسٹیل ( ملمع چڑھے ہوئے / اور بغیر ملمع چڑھے ہوئے ) کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مشینری اور سازوسامان کے بغیر ،دھات کی بُنی ہوئی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عد داشاریہ میں پچھلے مہینے کی 116.2فیصد (عارضی ) شرح میں 0.9 فیصد کی کمی ہوکر یہ 117.2 فیصد کی (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ یہ اضافہ سلنڈر ، الیکٹریکل اسٹیمپنگ، لیمنیٹڈ یادیگر کی قیمتوں میں تین تین فیصد کے اضافے ، ہاتھ سے کام آنے والے اوزاروں ، لوہے اور اسٹیل کی غسل خانے کی فٹنگس ،پانی کی منتقلی کے پائپ ،تانبے کے بولٹس اور پیچ نیز اسٹیل کے ڈھانچوں کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کے اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ،البتہ دھات کو کاٹنے والے اوزاروں اور اس سے متعلق سازوسامان کی قیمت میں تین فیصد ،اسٹیل کے چھلوں ،پیچوں اور لوہے اور اسٹیل کی کیلوں ،اسٹیل کے ڈرم اور بیرل نیز پریشر کوکر کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد شرح کی کمی آئی ہے ۔
کمپیوٹر ، الیکٹرانک اور آپٹیکل اشیا کی مصنوعات سازی کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 111.3فیصد (عارضی ) شرح میں 0.3فیصد کمی ہوکر یہ 111فیصد (عارضی )شرح پر آگیا ۔ یہ کمی میڈیکل ، سرجیکل ، ڈینٹل یا مویشیوں کے علوم میں استعمال ہونے والے تشخیص کے الیکٹرانک آلات کی قیمت میں پانچ فیصد کمی ، رنگین ٹی وی میں ایک فیصد کمی کے سبب ہوئی ہے ، البتہ مائیکرو اسکوپ کی قیمت میں تین فیصد اور کیپاسٹر کی قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے
بجلی کے آلات کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کےعدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 112.1 فیصد (عارضی )شرح میں 0.1 فیصد کمی ہوکر یہ 112فیصد (عارضی )شرح پر آگیا ۔ یہ کمی فائبر آپٹک کیبلز کی قیمت میں چھ فیصد ، جیلی سے بھرے ہوئے کیبلز ، بجلی کے سوئچ گیئر کنٹرول / اسٹارٹر ، الیکٹرک ویلڈنگ مشین اور اے سی ایس آر کنڈکٹرز کی قیمتوں میں دودوفیصد اور کنیکٹر / پلگ /ساکٹ / ہولڈر الیکٹرک ، انکینڈا سینٹ لیمپ ، انسولیٹر ، گھریلوگیس چولھے ، فلورسنیٹ ٹیوب ، پی وی سی انسولیٹڈ کیبلز اور ربر انسولیٹڈ کیبلز کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی کے سبب ہوئی ہے ۔ البتہ ائیر کولر کی قیمت میں تین فیصد ،جنریٹر کے کل پرزوں کی قیمت میں دوفیصد اورالیکٹریکل ریسسٹرز ( ہیٹنگ ریسسٹرز کے علاوہ ) المونئیم کے تار ، جنریٹر اور اولٹر نیٹر ، بیٹری ، الیکٹرک وائر اور کیبلز ، ٹرانسفارمر اور واشنگ مشین / لانڈری مشین کی قیمت میں ایک ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
مشینری اور آلات کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 112.3 فیصد (عارضی )شرح میں 0.2 فیصد کی کمی ہوکر یہ 112.1 فیصد (عارضی )شرح پرآگیا ۔ یہ کمی انجکشن پمپ کی قیمت میں سات فیصد ،چاول مل مشینری اور پریشر ویسل اور خمیر بنانے کے ٹینک اور خوراک کی دیگر طر ح کی ڈبہ بندی کی قیمت اور لاگت میں چھ چھ فیصد ، ڈرلنگ مشین کی قیمت میں تین فیصد ، بغیر موٹر والے واٹر پیوری فائر پمپ سیٹ سیپاریٹر ، اوپن اینڈ اسپننگ مشینری اور ائیر فلٹر کی قیمتوں میں دودوفیصد اور ہارویسٹر ، ہائیڈرولک پمپ ونڈ مل ہوائی چکی ( 2500 کلوواٹ ) اور ہائڈرولک سازوساما ن کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کمی کی وجہ سے ہوئی ہے ، البتہ پیکنگ مشین کی قیمت میں پانچ فیصد ریفریجریٹر کے کمپریسر سمیت ائیر گیس کمپریسر اور نیو میٹک اوزاروں کی قیمتوں میں تین تین فیصد ، مولڈنگ مشین ، کنوئیر ، نان رولر ٹائپ ، بیئرنگ ،گئیرس ، گئیرنگ اور ڈرائیونگ کل پُر زے ، رولر اور بال بیرنگ موٹر اسٹارٹر ،تیل کےپمپ ،سلائی مشینوں اور کرینوں کی قیمتوں میں دو دوفیصد اور دواسازی سےمتلق مشینری ، ایکسکیویٹر ،رولر مل (ریمنڈ )، کلچ اورشافٹ کپلنگز ، تھریشرز ، مٹی کی تیاری اور کلٹیویشن مشینری ( ٹریکٹر کو چھوڑ کر ) اور گرائنڈنگ یا پالشنگ مشین کی قیمت میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
موٹر گاڑیوں ،ٹریلروں اور نیم ٹریلروں کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 113.5 فیصد (عارضی )شرح میں 0.4 فیصد کی کمی ہوکر یہ 113فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔عدد شاریہ میں یہ کمی موٹر گاڑیوں کی سیٹ کی قیمت میں 11فیصد ، کرینک شافٹ کی قیمت میں چار فیصد ، مسافر گاڑیوں کی قیمت میں دوفیصد اور بریک پیڈ / بریک لائنر / بریک بلاک / بریک ربر ودیگر ، مختلف قسم کی گاڑیوں کی چیسس اور ہیڈ لیمپ کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی کے سبب ہوئی ہے ۔ البتہ اسٹئیرنگ گیئر کنٹرول سسٹم کی قیمت میں چار فیصد ، منی بس / بس اورچین کی قیمتوں میں دودوفیصد اور سلنڈر لائنر، ریلیز والو ، موٹر گاڑیوں کے ایکسلز اور پہئے / پہئے اور کل پرزوں کی قیمت میں ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
ٹرانسپورٹ کے دیگر سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 113.2 فیصد (عارضی ) شرح میں 0.2 فیصد اضافہ ہوکر یہ 113.4 فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ یہ اضافہ اسکوٹروں کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ البتہ ریلوے بریک ، گئیر کی قیمت میں دوفیصد کمی آئی ہے ۔
فرنیچر کی مینوفیکچرنگ کے گروپ کے عدداشاریہ میں پچھلے مہینے کی 129.4 فیصد (عارضی ) شرح میں 0.1فیصد کمی ہوکر یہ 129.3فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ عدد اشاریہ میں یہ کمی اسپتال کے فرنیچر کی قیمت میں دوفیصد اور پلاسٹک فکسچر اور فوم اور ربر کے گدوں کی قیمتوں میں ایک ایک فیصد کی کمی کے سبب ہوئی ہے البتہ اسٹیل شٹر گیٹ کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
دیگر مینوفیکچرنگ گروپ کے عدد اشاریہ میں پچھلے مہینے کی 108.7 فیصد (عارضی ) شرح میں 2.1فیصدکمی ہوکر یہ 106.4 فیصد (عارضی ) شرح پر آگیا ۔ عدد اشاریہ میں یہ کمی تاروں والے موسیقی کے آلات (سنتور ،گٹار وغیرہ سمیت ) اورچاندی کی قیمتوں میں چار چار فیصد ، سونے اور سونے کے زیورات کی قیمت میں دوفیصد اور فٹبال کی قیمت میں دوفیصد کمی کے سبب ہوئی ہے البتہ پلاسٹک کے ڈھلے ہوئے دیگر کھلونوں ، ٹیبل ٹینس کی ٹیبل اور غیر مشینی کھلونوں کی قیمتوں میں تین تین فیصد ، کیرم بورڈ اور کرکٹ بال کی قیمتوں میں دو دو فیصد اور تاش کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ڈبلیو پی آئی خوارک کا عدد اشاریہ ( وزن 24.38فیصد )
افراط زر کی شرح جو تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ پر مبنی ہے ، جن میں بنیادی اشیا پر مشتمل خردنی چیزیں شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مینوفیکچررز مصنوعات گروپ کی خردنی چیزیں بھی شامل ہیں ، کی قیمتوں میں مارچ 2019سے اپریل 2019 کے درمیان 4.95 کا اضافہ درج کیا ہے۔
فروری 2019 کے لئے قطعی عدداشاریہ (بنیادی سال 2011-12=100
فروری 2019 کے لئے سبھی اشیا کے لئے تھوک قیمتوں کا قطعی عدد اشاریہ ( بنیاد : 2011-12=100 اور افراط زر کی سالانہ شرح میں 119.5 اور 2.93 فیصد کی عارضی سطح پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جیسا کہ 14-3-2019 کو بالترتیب اطلاع دی گئی تھی۔
پریس ریلیز کی اگلی تاریخ مئی 2019 کے لئے 14-6-2019 ہے
یہ پریس ریلیز ہمارے ہوم پیج http:/eaindustry.nic.in پر دستیاب ہے ۔
|
|
|
ure-II
|
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-2109
(Release ID: 1572043)