وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے  امدادی آپریشنوں کے لئے بحری جہاز تعینات کئے

Posted On: 02 MAY 2019 8:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 03 مئی انتہائی شدید نوعیت کا گردابی طوفان ’ فانی ‘جو کہ گزشتہ روز یعنی 02 مئی ، 2019 کو شام ساڑھے پانچ بجے وشاکھا پٹنم کے 150 کلو میٹرجنوب مشرق میں اور پوری ( اوڈیشہ ) کے 300 کلو میٹر جنوب ۔ جنوب مغرب میں واقع تھا ۔ فانی طوفان آہستہ آہستہ شمال کی جانب بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ 03 مئی کو دو پہر سے قبل یہ گوپال پور اور چاند بالی کے درمیان اوڈیشہ ساحل کو پار کر لے گا ، پوری کے قریب 170-180 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی امید ہے ۔ یکم مئی ، 2019 کی شام سے بھارتی بحریہ کے بحری جہاز سہدری ، رن ویر اور کدمت طبی ٹیموں اور امدادی ساز و سامان سے لیس ہو کر صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کھڑے ہیں ۔ اضافی امدادی سامان ، طبی ٹیمیں اور غوطہ خور جماعتیں 02 مئی ، 2019 کو نیول آفیسر ان چارج ( شا کھا پٹنم) کے زیر نگرانی سڑک کے راستے اوڈیشہ روانہ کر دی گئی ہیں ۔طوفان کے ساحلی علاقہ پار کرتے ہی بچاؤ کاموں میں امداد اور طوفان کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے اور انخلاءکا کام انجام دینے کے لئے ایئر کرافٹ تیار کھڑے ہیں ۔ضرورت کے مطابق امدادی سامان گرانے کے لئے بھی ہیلی کاپٹر تیار کھڑے ہیں ۔

          انتہائی شدید نوعیت کے گردابی طوفان کی نقل و حرکت کی آفیسر ان چارج آف مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے نگرانی گہری نگرانی کی جا رہی ہے اور امدادی و بچاؤآپریشنوں کے تعاون کے لئے مواصلاتی رابطہ قائم کیا گیا ہے ۔ طوفان کے ساحل پار کر تے ہی انتہائی متاثرہ علاقوں میں فوری تعینات کرنے لئے اضافی بحری جہاز اور ایئر کرافٹ تیار ہیں ۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 2031

 



(Release ID: 1571562) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Marathi