وزارت دفاع
ڈائریکٹوریٹ آف انڈین ڈیفنس یونیورسٹی کے ذریعہ ‘اسپیس وارفیئر اینڈ ٹکنالوجی’ کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
01 MAY 2019 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 جنوری 2019/ ڈائریکٹوریٹ آف انڈین ڈیفنس یونیورسٹی (آئی ڈی یو) 2تا 3 مئی 2019 کو پرپل بے، انڈیا گیٹ سرکل، نئی دہلی میں تینوں مسلح افواج کے سینئر اور مڈل سطح کے افسران کے لئے ‘اسپیس وارفیئر اینڈ ٹکنالوجی’ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے۔ ورکشاپ کے دوران خلا کو مسلح اورمستحکم کرنے،خلائی آپریشن میں خود کے لئے اعلیٰ سطحی ٹکنالوجی کو اختیار کرنے کی تیاری، خلائی اختراعات اور ٹکنالوجی کی تلاش، انرشل نیوی گیشن سسٹم اور سینسر، خلا کے ملٹری استعمال کے قانونی پہلو، صلاحیت سازی-ٹریننگ، انسانی وسائل اور تحقیق وترقی اور ہندوستانی مسلح افواج کے لئے اسپیس ڈومین اور آگے کی راہ میں حریفانہ صلاحیت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کئے جانے کا منصوبہ ہے۔
ہیڈ کوارٹرس انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پی جے ایس پنّو خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے، جبکہ انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پی ایس راجیشور کلیدی خطبہ دیں گے۔ اس کے بعد انڈسٹری، تعلیمی برادری، آئی آئی ٹیز، اسرو، ڈی آر ڈی او، تھنک ٹینک اور سروسز سے تعلق رکھنے والے ممتاز مقررین ، اسپیس وارفیئر اینڈ ٹکنالوجی کے متعدد پہلوؤں سے متعلق معلومات اور تحقیق کا باہمی تبادلہ کریں گے۔
اس ورکشاپ کا انعقاد خاص طور سے ڈیفنس اسپیس ایجنسی کو اجاگر کرنے اور تینوں مسلح افواج کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں یہ بھی دیکھا جانا ہے کہ ڈیفنس اسپیس ایجنسی ہمارے ملک کے اسپیس ڈومین کے استعمال کے پورے منظر نامہ میں اس طرح سے کھڑی اتری ہے اور اپنا رول کس صلاحیت کے ساتھ استعمال کرتی ہے۔
لیفٹننٹ کرنل موہت ویشنو
پی آر او (آرمی) کے لئے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ م ع ۔ ع ر )
U. No. 2023
(रिलीज़ आईडी: 1571513)
आगंतुक पटल : 67