امور داخلہ کی وزارت

ایس ڈی آر ایف سے آندھراپردیش، اڈیشہ ، تملناڈو اور مغربی  بنگال کی ریاستی حکومتوں کو  فنڈز کی پیشگی فراہمی

Posted On: 30 APR 2019 10:38AM by PIB Delhi

نئیدہلی۔30؍اپریل۔  قومی بحران انتظامی کمیٹی  (این سی ایم سی)، کے فیصلے  پر عمل کرتے ہوئے  ،وزارت داخلہ نے  ،چا رریاستوں  کو 1086 کروڑ روپئے کی پیشگی  مالی امداد  جاری کرنے کے احکامات  (یعنی  آندھراپردیش کیلئے 200.25 کروڑ روپئے، اڈیشہ کیلئے 340.875 کروڑ روپئے،  تملناڈو کیلئے 309.375 کروڑ روپئے  اور مغربی بنگال کیلئے 235.50 کروڑ روپئے)  جاری کیے ہیں۔  یہ امداد  ریاستی بحران ردعمل فنڈ (ایس ڈی آر ایف ) کو ارسال کی جائے گی تاکہ متعلقہ ریاستی حکومتیں   سمندری طوفان ’فانی‘ کے پیش نظر  تدارکی اور راحتی اقدامات  کرسکیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1993


(Release ID: 1571318)