وزارت دفاع
راجندر کمار نائک نے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس کا عہدہ سنبھال لیا
Posted On:
23 APR 2019 7:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 24 اپریل ؍جناب راجندر کمار نائک نے گزشتہ روز یعنی 22 اپریل ، 2019 کو 52 وی کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس ( سی جی ڈی اے ) کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ ان کا تعلق 1983 کے بیچ کے انڈین ڈیفنس اکاؤنٹس سروس سے ہے ۔
اپنے 35 برس سے زائد کے شاندار کیریر کے دوران جناب نائک نے ڈیفنس اکاؤنٹس کے محکمے اور حکومت ہند میں ڈیپوٹیشن پر اہم زمہ داریاں انجام دی ہیں ۔ انہیں وزارت دفاع میں مالیات ، عملہ ، تنخواہ اور بجٹ کے معاملات میں وسیع اور گہرا تجربہ حاصل ہے ۔
سی جی ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے سے قبل موصوف وزارت دفاع کے محکمہ ڈینفس اکاؤنٹس میں ایڈیشنل کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس رہے ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1954
م ۔ س ش ۔ ر ۔ ر۔
(Release ID: 1571102)
Visitor Counter : 81