بھارتی چناؤ کمیشن

اترپردیش میں ،گزشتہ عام انتخابات سے اب تک 55 لاکھ نئے رائے دہندگان کا اضافہ 16.75 لاکھ رائے دہندگان کی عمر 18سے 19 سال تک ہے


اترپردیش میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 14 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار 893 ہے

سات مرحلوں کی ووٹنگ کے لئے ایک لاکھ 63ہزار 331 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں

Posted On: 08 APR 2019 8:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی09  اپریل ۔اترپردیش   میں   عام انتخابات  2019  کے  ساتوںمرحلوںمیں    14  کروڑ 43  لاکھ  16  ہزار  893  رائے دہندگان   اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کریں گے ۔   نیشنل الیکشن  پلانر کے اعداد وشمار کے مطابق   اترپردیش کے رائے دہندگان میں    سات کروڑ  79  لاکھ   41  ہزار  577 مرد  ،  6کروڑ 61  لاکھ   11941  خواتین اور 8374  دیگر رائے دہندگان شامل ہیں  ۔   علاوہ ازیں    دو لاکھ  54 ہزار  950  سروس  ووٹر  بھی  فہرست رائے دہندگان   2019  میں شامل ہیں ۔

          یاد رہے کہ گزشتہ عام انتخابات  -2014    سے اب تک   ریاست کے   رائے دہندگان میں   55  لاکھ  6  ہزار  336  ووٹروںکا اضافہ ہوا ہے ،  جو  3.96  فیصد کے بقدر ہے ۔  ان رائےدہندگان میں 16  لاکھ  75 ہزار  567  رائے دہندگان   18سے 19  سال کی  عمر کے  ہیں ۔

          اترپردیش کے  سبھی  80  پارلیمانی حلقوں میں  11  اپریل  2019سے سات مرحلوںمیں  چناؤ کرائے جائیں گے ۔ اس کے لئے  63331  پولنگ اسٹیشن قائم  کئے گئے ہیں  ۔

یادرہے کہ اترپردیش  میں     عام انتخابات  2014  میں   ووٹنگ کا فیصد سب سے زیادہ یعنی  58.44فیصد رہا  ہے ۔

          ریاست میں گزشتہ عام انتخابات کے دوران  پولنگ کا فیصد حسب ذیل رہا  ہے :

         

 

عام چناؤ کاسال

اترپردیش  میں رائے دہندگان کی تعداد

پولنگ کا فیصد

مرد

خواتین

میزان

2019

77941577

 

66111941

144316893*

-

2014

75961829

62841617

138810557**

58.44

2009

63394500

52611874

116006374

47.79

2004

60328608

50295882

110624490***

48.16

1999

56384851

46561553

102946404

53.53

1998

56067691

45914789

101982480

55.49

1996

55226430

45599875

100826305

46.50

1991

43693013

35761868

79454881

49.24

1989

43896802

35718292

79615094

51.27

1984

33886163

28448880

62335043

55.81

1980

31520249

26515749

58035998

49.96

1977

28080937

23853360

51934297

56.44

1971

24897367

20959342

45856709

46.01

1967

22698111

19433376

42131487

54.51

1962

20008182

16653666

36661848

51.02

1957

-

-

34901603

-

1951

-

-

31770309

-

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-18


(Release ID: 1570243)
Read this release in: English , Hindi , Bengali