بھارتی چناؤ کمیشن

آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور سکم میں لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات اور 12 ریاستوں کے 37 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ ایکزٹ پول پر پابندی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2019 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 اپریل 2019،     ہندوستان کی انتخابی کمیشن  نے عوامی نمائندگی قانون  1951 کی دفعہ  126 (1)  کی ذیلی دفعہ ایک کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 11 اپریل 2019 بروز جمعرات صبح 7 بجے اور 19 مئی 2019 بروز اتوار بوقت شام ساڑھے چھ بجے کی مدت کے د وران جبکہ آندھرا پردیش، اروناچل پردی، اڈیشہ اور سکم میں لوک سبھا عام انتخابات 2019 اور قانون ساز اسمبلیوں کا انتخاب/ضمنی انتخاب  ہورہا ہے،  کسی بھی طرح کے ایکزٹ پول کا انعقاد کرنا اور اسے کسی بھی شکل میں پرنٹ  یا الیکٹرونک میڈیا کے ذریعہ شائع یا نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔

مزید برآں عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعہ 126 (1) (بی) کے تحت مذکورہ انتخابات کے دوران ہر متعلقہ  پولنگ حلقے میں  ہر مرحلے میں پولنگ کے اختتام کے لئے مقررہ وقت  سے 48 گھنٹے قبل کسی بھی الیکٹرونک میڈیا  میں نتائج یا کوئی اوپینین پول یا کوئی بھی دوسری طرح کا پول سروے سمیت کسی بھی انتخابی مواد کی  اشاعت ممنوع ہوگی۔

سات اپریل 2019 کو اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔م م۔ن ا۔

U- 1805


(ریلیز آئی ڈی: 1570218) وزیٹر کاؤنٹر : 85
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English , Bengali