بھارتی چناؤ کمیشن
بستر میں لوک سبھا چناؤ 11اپریل کو
Posted On:
08 APR 2019 2:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 اپریل۔چھتیس گڑھ کے بستر پارلیمانی حلقے کے لوک سبھا چناؤ 11اپریل 2019 کو کرائے جائیں گے۔ بستر پارلیمانی حلقہ شیڈول ٹرائبس کیلئے مخصوص پارلیمانی حلقہ ہے ، اس پارلیمانی حلقے میں رائے دہندگان کی تعداد 1377946 ہے جس میں 662355 رائے دہندگان مرد ہیں اور 715550 خواتین رائے دہندگان شامل ہیں جبکہ 41 دیگر رائے دہندگان ہیں۔ اس پارلیمانی حلقے کے چناؤ کیلئے 1878 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
بستر پارلیمانی حلقے میں 8 اسمبلی نشستیں شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے مختلف اسمبلی حلقوں کے چناؤ کے جدول کو قطعی شکل دے دی ہے اور کونڈا گاؤں ، چترکوٹ، بستر اور جگدل پور اسمبلی حلقوں میں 7 بجے صبح سے پانچ بجے شام تک ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ نرائن پور ، دنتےواڑہ ، بیجا پور اور کونٹا اسمبلی حلقوں میں بعض سلامتی وجوہ سے پولنگ 7 بجے صبح 3 بجے سہ پہر تک کرائی جائے گی۔
صنف رائے دہندگاں
|
رائے دہندگان کی تعداد
|
رائے دہندگان کا فیصد
|
|
|
|
مرد
|
6,62,355
|
48.07%
|
|
|
|
خواتین
|
7,15,550
|
51.93%
|
|
|
|
دیگر
|
41
|
--
|
|
|
|
U. No. 1790
(Release ID: 1570160)