بھارتی چناؤ کمیشن

چھتیس گڑھ میں لوک سبھا چناؤ 2019 پہلے تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے

Posted On: 08 APR 2019 2:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 اپریل۔چھتیس گڑھ میں عام انتخابات 2019  پہلے تین مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ چھتیس گڑھ میں 11 پارلیمانی نشستیں ہیں، جس میں چار پارلیمانی نشستیں شیڈول ٹرائبس کیلئے ایک شیڈول کاسٹ کیلئے اور چھ عام زمرے کے  پارلیمانی حلقے ہیں۔ اس ریاست میں چناؤ 11، 18 اور 23 اپریل 2019 کو کرائے جائیں گے۔

مرحلہ

پولنگ کی تاریخ

پولنگ کا دن

پارلیمانی حلقوں کی تعداد

1

11اپریل

جمعرات

1

2

18 اپریل

جمعرات

3

3

23 اپریل

منگل

7

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخًابات2019 کے رائے دہندگان کی تعداد  18999251 ہے، جس میں خواتین رائے دہندگان 49.91 فیصد ہیں، اس ریاست میں 99.99 فیصد رائے دہندگان کو الیکٹورل پکچر آئیڈنٹیٹی کارڈ (ای پی آئی سی) جاری کیے جاچکے ہیں۔  اس ریاست میں  23727 پولنگ اسٹیشن ہیں اور 18 سے 19 برس تک کی عمر کے  490636 رائے دہندگان  پہلی بار ووٹ دیں گے جو اس  ریاست کے کُل رائے دہندگان کے 2.58 فیصد کے  بقدر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J4JS.gif

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں  چھتیس گڑھ میں  رائے دہندگان کی تعداد 17664520 تھی  جس میں 49.35 فیصد خواتین شامل تھیں اور پولنگ 69.39 فیصد ہوئی تھی۔

 

 

 U. No. 1789


(Release ID: 1570159) Visitor Counter : 73
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Malayalam