بھارتی چناؤ کمیشن
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی ریاستوں کے لیے بھارت کے الیکشن کمیشن نے خصوصی مرکزی پولیس آبزرور مقرر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2019 7:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ مارچ /
بھارت کے انتخابی کمیشن نے جناب وویک دوبے (آئی پی ایس-اے پی-1981- سبکدوش) کو ،2019 کے عام انتخابات کے لیے، ریاست مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے لیے مرکزی پولیس آبزرور، یا مشاہد کار مقرر کیا ہے۔ ان ریاستوں کے لیے پہلے نامزد کیے گئے، جناب کے کے شرما (آئی پی ایس- 1982- بارڈر سیکورٹی فورس کے سبکدوش ڈی جی) کو، اب آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مذکورہ مشاہدین، مذکورہ ریاستوں میں تعیناتی اور سلامتی سے متعلق دیگر معاملات کے نگراں ہوں گے۔
**************
( م ن ۔ ت ع (
U. No1727
(ریلیز آئی ڈی: 1569829)
وزیٹر کاؤنٹر : 146