کابینہ

کابینہ نے منشیات ، نشیلی دواؤں، اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیا اور اس سے تیار ہونے والی دیگر چیزوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور کاروبار سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 27 MAR 2019 1:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27 مارچ 2019،   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے منشیات ، نشیلی دواؤں، اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیا اور اس سے تیار ہونے والی دیگر چیزوں کی  غیر قانونی اسمگلنگ اور کاروبار سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی۔

اس مفاہمت نامے سے منشیات اور اعصاب پر اثرانداز ہونے والی اشیا  اور نشیلی دواؤں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے  لگاتار تعاون میں مدد ملے گی۔ دستخط کی تاریخ سے یہ مفاہمت نامہ نافذ ہوگا اور پانچ سال کی مدت کے لئے یہ قابل اطلاق ہوگا۔

ہندوستان نے 37 مملکوں کے ساتھ اسی طرح کے مفاہمت ناموں اور سمجھوتوں کے علاوہ کنونشن پر دستخط کئے ہیں۔

مفاہمت نامے کی اہم خوبیاں حسب ذیل ہیں:

  • اس سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقوام متحدہ انٹرنیشنل ڈرگ کنٹرول کنونشن کے مطابق نشیلی دواؤں اور منشیات کے علاوہ اعصاب پر اثر انداز ہونے والی اشیا اور اس کے غیر قانونی کاروبار سے نمٹنے کے لئے تعاون میں اضافہ ہوگا۔
  • اس سمجھوتے کے تحت تعاون میں نشیلی اشیا اور منشیات کی غیر اسمگلنگ اور اس کے غیر قانونی کاروبار سے نمٹنے میں دونوں ملکوں کے قومی لیجس لیشن کے موجودہ قانونی انسٹرومنٹ پر مبنی تفصیل کا  لین دین کرنا، منشیات اور نشیلی دواؤں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور اس کے کاروبار اور اس سے تیار ہونے والی  دیگر  چیزوں منی لانڈرنگ کے کام میں شامل لوگوں کی پہچان کرنے کے نظریئے سے کنٹرولڈ ڈلیوری آپریشن کے استعمال میں ایک دوسرے کو اجازت دینا اور تعاون دینا شامل ہے۔
  • سمجھوتے کے تحت اس مفاہمت نامے کے مطابق حاصل معلومات اور دستاویزات کی رازداری قائم رکھنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ح ا۔ن ا۔

U- 1693


(Release ID: 1569645)