مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کابینہ نے مکانات اور انسانی بستی کے شعبے میں معلومات اور تکنیکی تعاون کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان اور مراقش کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
27 MAR 2019 1:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 مارچ 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج مکانات اور انسانی بستی کے شعبے میں معلومات اور تکنیکی تعاون کے تبادلے کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان اور مراقش کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے جس پر فروری 2019 میں دستخط کئے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے کے نفاذ سے مکانات اور انسانی بستی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا ۔ دونوں ملک پائیدار، جامع شہری ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے شہروں کو درپیش چیلنجوں کو نمٹنے میں تعاون کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔ اس مفاہمت نامے میں کم قیمت اور سستے مکانوں کے علاوہ پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی، شہری ٹرانسپورٹ اور اسمارٹ شہروں کی ترقی بھی شامل ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا۔ن ا۔
U- 1698
(Release ID: 1569619)