وزارت دفاع
ریئرایڈمیرل کرشنا سوامی ناتھن ، وی ایس ایم نے فلیگ آفیسر سی ٹریننگ ( ایف او ایس ٹی ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 MAR 2019 1:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،18مارچ : ریئرایڈمیرل کرشناسوامی ناتھن ، وی ایس ایم نے آج کوچی میں فلیگ آفیسرسی ٹریننگ کے منصب کی ذمہ داری سنبھال لی ۔
ریئرایڈمیرل کرشناسوامی ناتھن ، مواصلات اور الیکٹرانک جنگی سر گرمیوں کے ماہرہیں ۔ انھیں ہندوستانی بحریہ میں یکم جولائی ، 1987کو کمیشنڈکیاگیاتھا۔ جناب سوامی ناتھن نے نیشنل ڈیفنس اکاڈمی کھڑک واسلا، پنے ، برطانیہ کے جوائنٹ سروسیز کمانڈ اینڈاسٹاف کالج ، شری وینم ، ممبئی کے کالج آف نول وارفیئر، کرنجا اور یونائیٹڈ اسٹیٹس نول وارڈس کالج ، نیوپورٹ ، جزیرہ ٔ روڈ امریکہ کی سرکردہ شخصیات میں شمارکئے جاتے ہیں ۔ انھوں نے میزائل بردار جنگی جہاز آئی این ایس ودیوت اورآئی این ایس ویناش سمیت ہندوستانی بحریہ کے پانچ مختلف اہم جہازوں کی کپتانی اورسربراہی کی ہے ۔علاوہ ازیں وہ آئی این ایس کولش ، گائیڈڈمیزائیل بردارجنگی جہازآئی این ایس میسور اور طیارہ بردارجہاز آئی این ایس وکرمادیتیہ کی سربراہی کرچکے ہیں ۔
ایڈمیرل کرشناسوامی ناتھن ایف اوایس ٹی کے منصب کی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل سدرن نول کمانڈکے ہیڈکوارٹرمیں چیف اسٹاف آفیسر( ٹریننگ ) کے منصب پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ریئرایڈمیرل سوامی ناتھن ہندوستانی بحریہ میں تربیت کی مختلف سرگرمیوں کے نگراں بھی رہ چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریئرایڈمیرل سوامی کرشناناتھن بحریہ کے تمام میدانوں میں سفارتی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی انڈین نیول سیفٹی ٹیم کی تشکیل میں بھی اہم کرداراداکرچکے ہیں ۔
جناب سوامی ناتھن موصوف نے جواہرلال نہرویونیورسٹی سے بی ایس سی ، کنگس کالج لندن سے ایم اے ، ان ڈیفنس اسٹڈیز ، ممبئی یونیورسٹی سے اسٹیٹیکس اسٹڈیزمیں ایم فل اور ممبئی یونیورسٹی سے ہی انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔
ایف اوایس ٹی فلیگ آفیسرکمانڈنگ ۔ان ۔چیف سدن نیول کمانڈکے عملی اورانتظامی دائرہ کارکے تحت کام کرتاہے ۔ اس کی ذمہ داریوں میں ہندوستانی بحریہ اور ساحلی محافظ کے جہازوں کے لئے عملی بحری تربیت کا اہتمام کرنابھی شامل ہے ۔ افسرموصوف نے یہ ذمہ داری، ممبئی میں فلیگ آفیسرکمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ ( ایف اوسی ڈبلیوایف ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے جانے والے ریئرایڈمیرل سنجے جے سنگھ ، این ایم کی جگہ یہ موجودہ منصب کی ذمہ داری سنبھالی ہے ۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1608
(ریلیز آئی ڈی: 1568992)
وزیٹر کاؤنٹر : 85