وزارت دفاع

ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائل کی دوہری کامیابی

Posted On: 14 MAR 2019 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،14مارچ 2019

فوج کو ایک بڑی تقویت دینے کی غرض سے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے آج راجستھان کے صحرا کے علاقوں میں دوسری مرتبہ کامیابی کے ساتھ ہلکے وزن والے ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم) کا تجربہ کیا۔ یہ میزائل ملک میں ہی تیار کیاگیا ہے اور اس سے کہیں سے بھی وار کیا جاسکتا ہے۔ ایم پی اے ٹی جی ایم کو جدید امیجنگ انفرا ریڈ راڈار آئی آئی آر سیکر سمیت جدید خصوصیات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ اس میزائل کا 13 مارچ 2019 کو تجربہ کیاگیا تھا۔ دونوں مشنوں میں میزائلوں نے مختلف رینج پر بالکل صحیح نشانے پر وار کیا تھا۔ اس میزائل کے سبھی مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔

 

**************

( م ن۔ح ا۔ع ر(

1580 U. No.

 

 


(Release ID: 1568873) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali