صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے ویسٹ نیل وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے حفظانِ صحت اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 14 MAR 2019 2:35PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی،14؍مارچ۔میڈیا کے ایک سیکشن میں ایسی خبر آئی ہے کہ ریاست کیرالہ کے ملّاپورم ضلع میں 7 سال کا ایک بچہ ویسٹ نیل وائرس (ڈبلیو این وی) سے متاثر ہے۔ یہ مرض براعظم امریکہ میں مچھرکے کاٹنے سے یہ مرض عام طور پر لاحق ہو رہاہے۔ صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت  کافی قریب سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودان نے حال ہی میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے اس مرض کی روک تھام اور تدارک کے لئے ریاست کیرالہ کو ہر طرح کی مددمہیا کرانے کی ہدایت دی ہے۔

صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی  سکریٹری  نے حال ہی میں ریاست کیرالہ کے ایڈیشنل چیف  سکریٹری جناب راجیو سدا نندن کے ساتھ ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزارت صحت نے نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی ایک کثیر شعبہ جاتی مرکزی ٹیم کیرالہ کے لئے روانہ  کی ہے۔ مرکزی ٹیم میں آر ایچ او، تریویندرم کی ڈاکٹر  روچی جین، این سی ڈی سی کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر  سنیت کور، این سی ڈی سی، کالی کٹ کے انٹومولوجسٹ، ڈاکٹر ایف راجیندرن، این سی ڈی سی کے ای آئی ایس آفیسرڈاکٹر بنے بسو شامل ہیں۔ یہ ٹیم مرض کی روک تھام میں ریاست کی صحت انتظامیہ کی مدد کرے گی۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو اس سلسلے میں با خبر کرا دیا گیا ہے۔ نیز مرکزی اور ریاستی سطح پر اس کی باریکی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ملک کے دوسرے حصوں سے اس وائر س کے پھیلنے کی اب تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہو ئی ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ش س۔ک ا

U-1574

 



(Release ID: 1568821) Visitor Counter : 95