وزارت دفاع

صدر جمہوریہ ہند نے بہادری اور نمایاں خدمات کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے

Posted On: 14 MAR 2019 12:29PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 14 مارچ ؍صدر جمہوریہ ہند اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرض شناسی کے تئیں انتہائی تعاون اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے کے لئے مسلح افواج کے عملے کو تین کیرتی چکر اور 15 شوریہ چکر عطا کئے ۔ دو کیرتی چکر اور ایک شوریہ چکر بعد از مرگ دیئے گئے ہیں ۔
صدر جمہوریہ ہند نے مسلح افواج کے عملے کے سینئر افسران کو غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر 15 پرم وششٹ سیوا میڈل ، ایک اتم یدھ سیوا میڈل اور 25 اتی وششٹ سیوا میڈل بھی عطا کئے ہیں ۔ ان انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے : ۔
بّری فوج کے راشٹڑیہ رائفلزکے سپاہی وی رام پال سنگھ کو بعد از مرگ کیرتی چکر اور وزارت امور داخلہ کے سی آر پی ایف کے کانسٹیبل راجندر کمار نین کو بعد از مرگ کیرتی چکر عطا کیا گیا ہے ۔
وزارت امور داخلہ کے سی آر پی ایف کے دھنوادے رویندر ببن کو بعد از مرگ شوریہ چکر عطا کیا گیا ہے ۔
پرم وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والوں میں 1۔ بّری فوج کے میجر جنرل بپن راوت ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم اے ڈی سی ، 2 ۔ بّری فوج کے لیفٹیننت جنرل سریندر سنگھ اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، 3 ۔ بّری فوج کے آرمی میڈیکل کور کے لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری ، وی ایس ایم ،4 ۔ بّری فوج کے تو پ خانے کے لیفٹیننٹ جنرل منوج مکندنروانے ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ،5۔ بحریہ کے وائس ایڈمیرل اجیت کمار پیا پلیل ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، 6 ۔ بھارتی فضائیہ کے فلائنگ ( پائلٹ ) ایئر مارشل بال کرشنن سریش اے وی ایس ایم وی ایم ، اے دی سی ، 7۔ بھارتی فضائیہ کے فلائنگ ( پائلٹ ) ایئر مارشل رگھو ناتھ نمبیار ، اے وی ایس ایم وی ایم اینڈ بار ، 8۔ بّری فوج کے آرمی ایئر دیفنس کے لیفٹیننٹ جنرل اشونی کمار ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، 9۔ بّری فوج کے توپ خانہ ریجمنٹ کے لیفٹیننت جنرل پنکج کمار شریواستو ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، 10 ۔ بّری فوج کے انجینئرس کورپس کے لیفٹیننٹ جنرل سدرشن شری کانت سبنس ، وی ایس ایم ، 11 ۔ بّری فوج کے میکنائزڈ انفنٹری کے لیفٹیننٹ جنرل اقروپ سنگھ گھمن ، اے وی ایس ایم ، 12 ۔ بھارتی فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ایئر مارشل سردار ہر پال سنگھ اے وی ایس ایم ، وی ایم ، 13 ۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے ( سبکدوش ) لیفٹیننٹ جنرل شوقین چوہان ، اے وی ایس ایم ،وائی ایس ایم ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، 14۔ بّری فوج کے توپ خانے کے ( سبکدوش ) لیفٹیننٹ جنرل جسوندر سنگھ سندھو ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ،15 ۔ بّری فوج کے تو پ خانے کے (سبکدوش )میجر جنرل وجے دنایندیو چوگلے ، وی ایس ایم شامل ہیں ۔
بّری فوج کے جاٹ ریجمنٹ کے میجر تشار گوبا کو کیرتی چکر عطا کیا گیا ہے ۔
بّری فوج کے توپ خانہ کے 1۔ لیفٹیننٹ جنرل یندرو وینکٹا کرشنا موہن ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، 2 ۔ بّری فوج کے الیکٹرانکس اورمکینیکل انجینئرس کے لیفٹیننٹ جنرل سنجے ورما ، وی ایس ایم ، 3۔ بّری فوج کے میکنائزڈ انفنٹری کے لیفٹیننٹ جنرل جگدیپ کمار شرما ، 4 ۔ بّری فوج کے آرمی میڈیکل کور کے لیفٹیننٹ جنرل امیش کمارشرما ، 5 ۔ بّری فوج کے الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئرس کو ر کے لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ ، وی ایس ایم ، 6 ، بّری فوج کے توپ خانہ کے لیفٹیننٹ جنرل ششانک اپاسنی ، ایس ایم ، وی ایس ایم ، 7۔ بّری فوج کے آرمی ایئر ڈیفنس کے لیفٹیننٹ جنرل اننت پرشاد سنگھ ، 8 ۔ بّری فوج کے انجینئرس کو رکے لیفٹیننٹ جنرل یوگیندر دمری ، وی ایس ایم ، 9 ۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے لیفٹیننٹ جنرل سریندر کمار پراشر ، وی ایس ایم ، 10 ۔ بحریہ کے وائس ایڈمرل سنیل آنند ، این ایم ، 11 ۔ بھارتی فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ایئر مارشل امیت تیواری ، وی ایم ، 12 ۔ بھارتی فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ایئر مارشل امیت دیو ، وی ایس ایم ، 13 ۔ بّری فوج کے آرمی آرڈننس کور کے سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل گری راج سنگھ ، ایس ایم ، 14 ۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے میجر جنرل آلوک راج ، 15 ۔ بّری فوج کے انجینئر کور کے میجر جنرل تیج پال سنگھ راوت ، وی ایس ایم ، 16۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے میجر جنرل چھنی رابنسی پونناپا، وی ایس ایم ، 17 ۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے میجر جنرل گجیندر سنگھ ، 18۔ بحریہ کے ریئر ایڈمرل مکارنڈ اروند ہمپی ہولی ، این ایم ، 19۔ بحریہ کے ریئر ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی ، این ایم ، 20 ۔ فضائیہ کے ایروناٹکس انجینئرس ( الیکٹرانکس ) کے ایئر وائس مارشل پیوش مکھرجی وی ایس ایم ، 21 ۔ بّری فوج کے توپ خانہ کے ( سبکدوش ) میجر جنرل پرم جیت سنگھ سندھو ، وی ایس ایم ، 22۔ فضائیہ کے ایڈمنسٹریشن کے ( سبکدوش ) ایئر وائس مارشل سمترا کمار ڈے ، وی ایس ایم ، 23 ۔ بّری فوج کے جموں و کشمیر رائفلز کے بریگیڈیر سنجیو لانگیہہ، ایس ایم ، 24 ۔ فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ایئر کموڈور دھننجے وسنت کھوٹ ، وی ایم اور 25 ۔ فضائیہ کے فلائنگ پائلٹ ایئر کموڈور جارج تھامس ، وی ایم کو اتی وششٹ سیوا میڈل عطا کیا گیا ہے ۔
1 ۔ سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اے ایس کرشنا ، 2۔ سی آر پی ایف کے کانسٹیبل دنیش راجہ ، 3 ۔ سی آر پی ایف کے کانسٹیبل پرفل کمار ، 4۔ بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن ورما جیش راجیش ،5۔بّری فوج کے کیپٹن کنندر پال سنگھ ، 6 ۔ بّری فوج کے گنر رنجیت سنگھ ، 7 ۔ بّری فوج کے گڑھوال رائفلز کے میجر آدتیہ کمار ، 8۔ بحریہ کے کیپٹن پی راج کمار ، این ایم ، 9۔ بّری فوج کے مراٹھا لائٹ انفنٹری ریجمنٹ کے نائب صوبیدار وجے کمار یادو ، 10۔ بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے میجر پون گوتم ، 11 ۔ بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے مہیش ، 12 ۔ بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن ابھینو کمار چودھری ، 13 ۔ بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے راجپوتانہ رائفلز کے لانس نائک ایوب علی اور بّری فوج کے راشٹریہ رائفلز کے گڑھوال رائفلز کے میجر امیت کمار دمری کو شوریہ چکر عطا کئے گئے ہیں ۔
۔ ۔ ۔
U . 1571



(Release ID: 1568813) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali