وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ نے وڈیو کانفرنس کے ذریعے بنگلہ دیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے مشترکہ طورپر ای-تختی کی نقاب کشائی کی
Posted On:
11 MAR 2019 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 مارچ2019؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ نے آج ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بنگلہ دیش میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے مشترکہ طورپر ای-تختی کی نقاب کشائی کی۔
دونوں لیڈروں نے بسوں اور ٹرکوں کی سپلائی ،36 عوامی کلینک کے افتتاح ، گندے پانی کو صاف کرنے کے 11 پلانٹ اور نیشنل نالج نیٹ ورک کی بنگلہ دیش تک توسیع کے لئے ای –تختیوں کی نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ان کی چھٹی ویڈیو کانفرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کا وژن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط رابطوں کے لئے سب سے زیادہ تحریک دلانے والاہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نقاب کشائی سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کی کنکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا، بلکہ علم کے رابطوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل نالج نیٹ ورک کے تحت بنگلہ دیش کے دانشور اور تحقیقی ادارے بھارت اور دنیا کے ساتھ جڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بسیں اور ٹرک قابل استطاعت عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب مدد گار ہوں گے، پانی کی صفائی کے پلانٹ صاف پانی کی سپلائی میں مدد کریں گے اور عوامی کلینک بنگلہ دیش میں تقریباً دو لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے لئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مقرر کردہ اہم ترقیاتی اہداف کی ستائش کی اور ان کے لئے بھارت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔
م ن۔و ا۔ن ع
U: 1541
(Release ID: 1568580)
Visitor Counter : 95