خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت اور ہنرمندی کے فروغ کی وزارت نے خواتین کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور ہنرمندی کے فروغ کے ذریعہ انہیں بااختیار بنانے کی غرض سے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے
Posted On:
08 MAR 2019 3:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 مارچ2019؍خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت آج یہاں ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کئے ہیں۔اس ایم او یو کا مقصد خواتین کے ذریعہ معاش کو بہتربنانا اور ہنرمندی کے فروغ کے ذریعے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ایم او یو پر خواتین اور اطفال کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
راشٹریہ مہیلا کوش (آر ایم کے) اور نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کونسل (این ایس ڈی سی)، خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اور ہنرمندی کے فروغ نیز صنعت کاری کی وزارت کی جانب سے مفاہمتی عرضداشت پر عمل درآمد کی شراکت دار ہوں گے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ اس نئی پہل سے روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے؍فوری طور پر آمدنی پیدا کرنے میں خواتین کی مدد کے لئے انہیں ہنرمندی سے آراستہ کرنے میں مدد ملے گی۔اس کے ذریعے ایک عرصے کے بعد ان کی حالت میں مزیدبہتری آئے گی۔انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے میں خواتین و اطفال کی وزارت کے تعاون کے لئے ہنرمندی کے فروغ کی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اسے ایک منفرد اور اپنے قسم کی پہلی پہل قرار دیا۔جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہنرمندی کے فروغ کی وزارت خواتین کو ہنرمندی سے آراستہ کرنے کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کی غرض سے پابند عہد ہے، اس سے نہ صرف زندگی میں تبدیلی آئے گی، بلکہ ملک کی ترقی میں بھی وہ تعاون کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وزارتیں خواتین کو فوری فوائد پہنچانے کی غرض سے مناسب ماڈیول تیار کرنے کے لئے مل کر کام کریں گی۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، راشٹریہ مہیلا کوش کی وساطت سے ہنرمندی کے شعبوں اور ان کے جغرافیائی اعتبار سے موزونیت کی شناخت کرے گی، جوکہ خوداپنے روزگار اور قدرتی روزگار کے ذریعے خواتین کے ذریعہ معاش کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے موزوں ترین ہوں۔ خواتین کی ہرمندی کے فروغ کے لئے راشٹریہ مہیلا کوش(آر ایم کے) نیشنل اسکل کوائیلی فکیشن فریم ورک کے مساوی ضروری ماڈیول تیار کرے گا۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کی وزارت ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کے ذریعے شناخت شدہ ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں میں تعاون کرے گی۔ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ایسی خواتین سے متعلق تفصیلی معلومات خواتین و اطفال ترقی کی وزارت کو فراہم کرے گی، جنہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد اشیاء کی پیداوار یا خدمات فراہم کرانے کے لئے ہنرمندی کی ترقی کی تربیت حاصل کی ہے۔خواتین اور اطفال ترقی کی وزارت آر ایم کے، کی وساطت سے مہیلا ای- ہاٹ پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لئے ایسی خواتین کی مدد کرے گی۔مہیلا ای-ہاٹ اور این ایس ڈی سی، خود اپنا روزگار کرنے ؍صنعت کاری وغیرہ میں دلچسپی رکھنے والی این ایس کیو ایف سرٹیفکیٹ یافتہ خواتین کے لئےمشترکہ طورپر صلاحیت سازی سے متعلق ورکشاپ کا اہتمام کرے گی۔
مذکورہ بالا پروگرام کے لئے ٹریننگ پارٹنرز ، ہنرمندی کے فروغ میں مقامی سطح پر موجود تجربے کی پیش نظر پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔یہ ایم او یو 3 سال کی مدت کے لئے ہے۔
م ن۔ش س۔ن ع
U: 1498
(Release ID: 1568342)
Visitor Counter : 110