وزارات ثقافت

ہندوستان کی جنگ آزادی کی جدوجہد (1947-1857) کے شہیدوں کی ڈکشنری کا اجرأ

Posted On: 07 MAR 2019 8:41PM by PIB Delhi

نئیدہلی08 مارچ ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  لوک کلیان مارگ   نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں ہندوستا ن کی جنگ آزادی (1947-1857)   کے شہیدوں کی ڈکشنر ی کا   اجرا کیا ۔

          اس موقع پر اپنی تقریر میں جناب نریند رمودی نے  بتایا کہ پانچ جلدوں پر مشتمل ا س ڈکشنری میں  1859 سے 1947  تک جاری رہنے والی ہندوستان کی جدوجہد آزادی کےتمام شہیدشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شہیدوں میں  جلیانوالہ باغ قتل عام کے شہید  تحریک عدم تعاون کے شہید  اور آزادہندفوج کے شہید فوجی شامل ہیں ، جنہوں نے   آزادی کی  جدوجہد اور جنگ میں شہادت کا درجہ حاصل کیا ۔  جناب مودی نے کہا کہ یہ  اس بڑے  پیمانے پر شہیدوں کے ناموں کی  تدوین کرنے کی پہلی کوشش ہے ۔انہوں نے  اس کوشش کی تکمیل اور یہ ڈکشنری مرتب کرنے کے کام میں  شامل تمام لوگوں کی ستائش کی ۔

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں  آگے کہا کہ وہ قوم جو اپنے تاریخ سازوں  یا تاریخ کا اہم حصے کی حیثیت رکھنے والی اہم شخصیات کو یاد نہیں کرتی ، اس کا مستقبل اکثر غیر محفوظ ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں  ملک کی جنگ آزادی کے شہیدوں   کو یاد کرنے کی یہ محض  ایک کوشش ہی نہیں ہے بلکہ اپنے مستقبل  کو محفوظ رکھنے کا ایک طریقہ بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خاص طور سے اس  کوشش سے واقف کرایا جانا چاہئے ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ  مرکزی سرکار کی کوشش ہے کہ  ہماری جدوجہد آزادی   کی بہادر شخصیات  کے  شاندار کارناموں کو  یاد کیا جائے اورانہیں  محفوظ کیا جائے ،جس سے نہ صرف یہ کہ ہماری مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ  ملک وقوم کا اولیت دینے والے  ،  ’’انڈیا فرسٹ  ‘‘کے بارے میں سوچنے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آزادی کے بعد سے اب تک  کوئی وار میموریل (شہدائے جنگ کی یادگار )  نہیں تھی۔انہو  ں نے کہا کہ انہوں نے حال ہی  نیشنل وار میموریل یا راشٹریہ سمر اسمارک  ملک وقو م کے نام وقف کیا تھا۔ اسی طرح  نیشنل پولیس  میموریل  ( قومی  پولیس یادگار ) بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔  انہوں  نے مزید کہا کہ آنجہانی سردار ولبھ  بھائی  پٹیل کی یادگار میں    دنیا کا سب سے بلند  سردار صاحب کا مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی تعمیر کیا گیا ہے ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس  اور آزاد ہند فوج کی یاد میں لال قلعہ میں  کرانتی مندر قائم کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جنگ آزادی   میں شامل  بہادر قبائلی  حضرات کے  جرأت مند کارناموں کی یاد میں  متعدد  دیگر میوزیم تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

اس تقریب میں وزیر مملکت برائےثقافت (آزادانہ چارج ) ڈاکٹر مہیش شرمانے  بھی شرکت کی ۔

پس منظر :

          ہندوستان کی  جدوجہد آزادی  کےشہیدوں کی  ڈکشنری کی ترتیب وتدوین کا  پراجیکٹ  وزارت ثقافت نے   شروع کیا تھا ۔  انڈین کونسل آفف ہسٹاریکل ریسرچ ( آئی سی ایچ آر )  کو وزارت مذکورہ نے  جنگ آزادی کے شہیدوں کی ڈکشنری کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری سونپی تھی  اور اسے 1857  کی 150 ویں یادگار کے موقع   پر  پیش  کیا گیا ہے۔ اس ڈکشنر ی میں شہید کی تعریف  یہ بیان کی گئی ہے  کہ شہید اسے قراردیا جائے گا جو   ہندوستان کی تحریک آزادی میں حصہ لیتے ہوئے فوت ہوگیا  یا جو کارروائی کے دوران یا زیر حراست جس کی موت ہوگئی یا جسے سزائے موت دی گئی ۔شہیدو ںکی اس تعریف میں سابقہ انڈین نیشنل آرمی کے وہ فوجی افسران شامل ہیں جو برٹش راج سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، جن میں 1857  کی  جدوجہد مزاحمت میں  شہید ہونے والے ،1919 میں  ، جلیانوالہ باغ قتل عام میں شہید ہونے والے،  22-1920  میں  تحریک عدم تعاون کے شہدا ، 1930سے 1934  تک  جاری رہنے والی سول نافرمانی تحریک  کے شہدا،  1942سے 1944تک جاری رہنے والی ہندوستان چھوڑوتحریک کے شہدا  ،1915سے 1934  تک جاری رہنے والی تحریک انقلاب کے شہدا ،کسان تحریک ،قبائلی تحریک ،پرجا منڈل میں ذمہ دار سرکار کے لئے تحریک 1943سے 1945  تک شہید ہونے والے  انڈین نیشنل آرمی کے شہید فوجی ، 1946 میں رائل انڈین نیوی میں بغاوت کے شہدا شامل ہیں۔ اس ڈکشنری کے پانچوں نسخوں میں  13500  شہدا کے کوائف اورتفصیلات درج کی گئی ہیں۔ ان پانچوں نسخوں کی  تفصیل حسب ذیل ہے :

  • شہیدوں کی ڈکشنری :  ہندوستان کی تحریک آزادی (1947-1857) جلد ایک ،حصہ ایک و دو  ۔اس جلد میں  دہلی ،ہریانہ ، پنجاب  اور ہماچل پردیش  کے  4400  سے زائد شہیدوں کی فہرست شائع کی گئی ہے ۔
  • شہیدوں کی ڈکشنری :  ہندوستان کی تحریک آزادی (1947-1857) جلد : دو ،حصہ ایک ودو ۔اس جلد میں اترپردیش ،اتراکھنڈ ، مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ،راجستھان اور جموں وکشمیر کے 3500سے زائد شہیدوں کی فہرست شائع کی گئی ہے۔
  • شہیدوں کی ڈکشنری : تحریک  آزادی ہند (1947-1857)جلدتین ،اس جلد میں 1400شہیدوں کے نام شامل ہیں جن میں مہاراشٹر  ،گجرات اور سندھ کے شہیدوں کے نام شامل ہیں۔
  • شہیدوں کی ڈکشنری : تحریک آزادی ہند (1947-1857) جلد چار ، اس جلد میں 3300 شہیدوں کے نام شامل ہیں ، جن میں  بنگال ، بہار ،جھارکھنڈ ،اوڈیشہ ،آسام ،اروناچل پردیش  ، منی پور ، میگھالیہ ، ناگالینڈ اور تریپورہ کے شہید شامل ہیں۔
  • شہیدوں کی  ڈکشنر ی : تحریک آزادی ہند(1947-1857) جلد پانچ ،اس جلد میں  1450 شہیدوں کے نام شامل ہیں۔ جن میں آندھرا پردیش ،تلنگانہ ،کرناٹک ،تامل ناڈو اور کیرل کے شہیدشامل ہیں۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-1488


(Release ID: 1568221)
Read this release in: English , Hindi , Tamil