ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے بہار  میں 1320 میگا واٹ صلاحیت والے بکسر تھرمل پاور پروجیکٹ کے لئے سرمایہ کاری کی تجویز  کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں آج  بہار کے بکسر ضلع  میں 2x660 میگاواٹ کی صلاحیت والے  بکسر  تھرمل پاور پلانٹ  (بکسر ٹی پی پی ) کے لئے سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی۔

اس پروجیکٹ کی تکمیل 10439.09 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگی اور  اس پروجیکٹ کا نفاذ  ایس جے وی این  تھرمل پرائیویٹ  لمیٹیڈ کے ذریعہ کیا جائے گا جو کہ حکومت ہند کی وزارت توانائی کے تحت آنے والی ایک منی رتن سی پی ایس یو ہے جو ایس جے وی این کی ملکیت والی ملحقہ کمپنی ہے۔

بکسر ٹی پی پی  فی اکائی 660 میگاواٹ کی صلاحیت والی دو اکائیوں کے ساتھ سپر کریٹکل ٹکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ یہ ماحول کے تحفظ کے لئے جدید ترین اخراج کنٹرول ٹکنالوجی سے لیس ہوں گے ۔یہ اعلی صلاحیت کے حامل پلانٹ ہوں گے اور بجلی کی پیدوار کے لئے ایندھن کی کم مقدار کا استعمال کریں گے۔بکسر ٹی پی پی سے بہار اور مشرقی  خطے میں بجلی کی قلت میں کمی آئے گی۔ حکومت بہار  پہلے ہی پروجیکٹ سے 85 فیصد بجلی کی خرید کے لئے معاہدے پر دستخط کرچکی ہے۔

اس پروجیکٹ سے بڑی تعداد میں بالواسطہ بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پروجیکٹ والے علاقے میں دیگر سماجی اقتصادی ترقی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ بکسر ٹی پی پی  24۔2023 سے فائدہ پہنچانا شروع کردے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 1452



(Release ID: 1568063) Visitor Counter : 78