مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

دہلی کی غیر منظورشدہ کالونیوں کے مکینوں کو ملکیت مرحمت کرنے /تسلیم کرنے یا منتقلی / رہن رکھنے کے حق کی سفارش کرنے کی غرض سے کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 07 MAR 2019 2:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7  مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں دہلی  میں غیرمنظور شدہ کالونیوں (یو سی)  کے  مکینوں کو ملکیت املاک  مرحمت کرنے/ تسلیم کرنے یا حق ملکیت کی منتقلی /رہن رکھنے کے حق کے عمل  کی سفارش کرنے کی غرض سے کمیٹی کی تشکیل  کی تجویز  کو مرکزی کابینہ نے اپنی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کے صدر ، دہلی کے لفٹننٹ گورنر ہوں گے  اور اس کے ممبران حسب  ذیل ہوں گے۔

 

  1. وائس چیرمین، دہلی  ڈیولپمنٹ اتھارٹ (ڈی ڈی اے )
  2. ایڈیشنل  سکریٹری ، حکومت ہند کی وزارت ہاؤسنگ  اور شہری  امور
  3. قومی  خطہ راجدھانی (این سی ٹی) دہلی کی حکومت کے چیف سکریٹری
  4. دہلی کی مشرقی ،شمال اور جنوبی  میونسپل   کارپوریشنوں کے کمشنر  حضرات 
  5. دہلی اربن آرٹس  کمیشن  کے چیرمین
  6. شہری ٹرانسپورٹ  ، اسکول آف پلاننگ  اینڈ آرکیٹیچکر  (ایس  پی اے) دہلی
  7. اربن  پلانر اینڈ ڈائریکٹر ، نیشنل  انسٹی ٹیوٹ  آف اربن  ایفیئرز
  8. دہلی فائر سروسیز   کے سابق  ڈائریکٹر
  9. پرنسپل  کمشنر،  ڈی ڈی اے،  (کمیٹی کے ممبر سکریٹری)

تشکیل شدہ  کمیٹی 90 دن کے اندر اپنی رپورٹ ، شہری امور  کی وزارت کو پیش کردے گی۔ کمیٹی کے ذریعہ  رپورٹ پیش  کرنےکے بعد اس کی اطلاع  کابینہ سکریٹریٹ کو دی جائے گی اور کمیٹی کو سفارشات پر غور کرنے کے بعد مزید  کارروائی کی جائے گی۔

فوائد:

کمیٹی ، دہلی میں غیر منظور شدہ  کالونیوں میں رہنے والے افراد کو ان کی املاک کی حق ملکیت  دینے/ تسلیم کرنے یا ان کی  منتقلی / رہن رکھنے کا حق مرحمت  کرنے کے طریقوں کو بتائے گی۔ ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ  دہلی میں  رہنے والوں کو مذکورہ  بالا حقوق  دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ش س  ۔ ج۔

U- 1443


(Release ID: 1568015)