وزارت دفاع

پریس بیان

Posted On: 05 MAR 2019 8:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 5  مارچ / وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ   27 فروری 2019 کو صبح ہمارا فضائی  دفاعی نظام  پوری طرح چوکنا تھا۔ لائن آف کنٹرول  کے اس پار پاکستان ائر فورس کے طیاروں کی نقل و حرکت کو بروقت  محسوس کیا گیا  اور منفی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی  طیاروں کو حرکت میں لایا گیا  ۔ ہمارے  زمینی ٹارگیٹوں پر حملہ کی ان کی  کوششوں میں پاکستانی  طیاروں کا  موثر ڈھنگ سے مقابلہ کیا گیا۔  بھارتیہ فضائیہ کی جانب سے میراج 2000 ، ایس یو  -30 اور میگ -21 بائسن طیاروں  نے کارروائی  کی۔ پاکستانی طیاروں کو عجلت کے ساتھ واپس  جانے کے لئے مجبور کردیا گیا ۔ یہ ان کے ذریعہ  کثیر تعدا  میں کرائے گئے  بموں کی جگہوں سے ظاہرہے۔ اس جنگ کے دوران پاکستانی  فضائیہ   کے ذریعہ ایف -16  اور اے ایم  آر اے اے ایم  میزائلوں کا استعمال  کیا گیا۔  

اے ایم اے اے ایم کے جواب   میں ایس یو -30 طیاروں کی بروقت  اور اچوک  کارروائی  نے پاکستانی  میزائلوں  کو بے اثر کردیا۔  جموں و کشمیر  میں راجوری کےمشرقی  علاقوں میں گرے میزائلوں  کے حصوں سے زمین  پر شہر ی زخمی ہوئے۔  اس سلسلہ میں  بھارتیہ  فضائیہ  کے ذریعہ قبل ہی  تفصیلی  رپورٹ  جاری کردی گئی ہے۔ تمام ایس یو 30 طیارے کمبیٹ  کے بعد بحفاظت  واپس  آگئے۔

پاکستان  کا یہ دعوی غلط ہے  کہ اس نے ایک ایس یو 30 طیارے کو مار گرایا ہے ۔دراصل وہ  اپنے  طیارے کے نقصان کو چھپانے کی  کوشش  میں ایسا کررہاہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ش س ۔ ج۔

U-  1412

 


(Release ID: 1567664) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Marathi