وزارت دفاع

پریس بیان

Posted On: 06 MAR 2019 4:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 6  مارچ / وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کو ہماری  اس وارننگ کے بعد  کہ‘‘شہری  علاقوں کو نشانہ نہ بنائیں’’ لائن آف کنٹرول پر مجموعی  حالات نسبتاً  پرسکون ہیں۔ گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران  پاکستان آرمی نے کرشنا گھاٹی اور سندر بنی کے منتخب علاقوں میں بھاری ہتھیاروں کے ساتھ   شدید  اور بلا اشتعال  فائرنگ کی ہے ۔ انہوں نے بھارت کی فوجی چوکیوں اور شہری  علاقوں کو مور ٹار بموں اور بھاری  آرٹیلری  گنوں سے نشانہ بنایا۔  بھارتیہ  فوج نے اس کا موثر جواب دیا۔ تاہم  بھارت کی جانب کو ئی   بھی ہلاکت نہیں ہوئی  ہے۔

 ہم ایسی   کارروائیوں کا پیشہ ور فوج کے طور پر  جواب دیتے ہیں اور ہم شہریوں کی ہلاکتوں ، خصوصاً  لائن آف کنٹرول پر ہلاکتیں  نہ ہونے دینے کا مصمم  عزم  رکھتےہیں۔   ہماری دفاعی  افواج کے ذریعہ  تمام اقدامات  کئے گئے ہیں اور ہم شہری  علاقوں سے دور دہشت گردی اور دہشت گردی کے ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں تاکہ  شہریوں کو   نقصان  سے بچایا جاسکے۔

 ہم لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی   سرحدوں پر سخت  چوکسی رکھے ہوئےہیں۔  پاکستان کے ذریعہ   کسی بھی قسم کی اشتعال  انگیزی  اور غلط کارروائیوں کے سنگین نتائج کے ساتھ  قرار واقعی  جواب دیا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ش س ۔ ج۔

U- 1413

 



(Release ID: 1567653) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali