وزارت خزانہ

اصلاحات کا عمل جاری رہے گا

ٹیکس کی کم شرح اوروسیع ترٹیکس بیس پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے

سرکار ،محروم طبقات سمیت سماج کے ہرطبقے کو ترقی کے فوائد بہم کرانے کو یقینی بنانے کی غرض سے نمو کی شرح کو زیادہ اور شمولیتی کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے: وزیر مالیات

Posted On: 05 MAR 2019 7:08PM by PIB Delhi

نئیدہلی6 مارچ ۔مرکزی وزیر مالیات وکارپوریٹ امور جناب ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ سرکار ملک میں تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کے لئے عہد بستہ ہے تاکہ شرح نمو میں اضافہ جاری رہے ۔ انہوں نے سرکردہ صنعت کار وں سے زور دے کر کہا کہ مختلف اشیا پر ٹیکسوں کی شرح میں  کمی کے تعلق سے جی ایس ٹی کونسل کی حالیہ سفارشات پر عمل کیا جائے اور اس کے فوائد بڑے پیمانے پر صارفین کو پہنچائے جائیں ۔جناب ارون جیٹلی نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف  کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی ) سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی ۔فکی کے اس وفد نے جناب ارون جیٹلی سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ۔

          جناب ارون جیٹلی نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے معاملے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ  ملک میں  کاروبار کرنے کی آسانی  کے عمل کو مزید تیزرفتار بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی کوڈ  (قرض اور دیوالیہ قراردئے جانے کا ضابطہ ۔ آئی بی سی ) سے ملک میں نہ صرف یہ  کہ قرض کے طریقوں می تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں بلکہ اس سے وصولیابیوں کے عمل کو تیز تر کرنے میں بینکنگ کے شعبے کو امدادومعاونت حاصل ہوئی ہے۔جی ایس ٹی باقاعدہ طریقے سے اپنے نفاذ کے مراحل طے کررہی ہے اورسرکار کا  سب سے زیادہ زور ٹیکسوں کی شرح کم کرنے اور وسیع تر ٹیکس بیس بنانے پر ہے  تاکہ   مالگزاری کی وصولیابیوں میں اضافہ جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بالواسطہ ٹیکسوں کی وصولیابیوں میں   زبردست اضافہ ہوگا۔

          جناب جیٹلی میں مزیدکہا کہ ہندوستان راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا انتہائی پسندیدہ ملک ہوچکا ہے  اور پوری دنیا میں  اس کی معیشت تیزی کے ساتھ نمو کررہی ہے ۔ جناب جیٹلی نے اپنی تقریر تمام کرتے ہوئے آخر میں کہا کہ سرکار شرح نمو کی  رفتار میں  اضافے کو اور اسے شمولیتی  بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے تاکہ ترقی کے فوائد سماج کے  تمام  طبقات  اور بالخصوص محروم اور کمزور طبقات کو دستیاب کرائے جاسکیں ۔

          قبل ازیں  فیڈریشن آف انڈین چیمبرزااف کامرس اینڈ انڈسٹری  (فکی ) کے صدر جناب سندیپ سومانی نے وزیر مالیات موصوف  کو ،

’’ایجنڈہ فار  گروتھ اینڈ شئیرڈ پروسپیرٹی  ‘‘ کے عنوان سے فکی کی ایک اشاعت  کا نسخہ پیش کیا۔  جناب سومانی نے  عبوری بجٹ 20-2019 میں  چھوٹے  اوربہت ہی چھوٹے کسانوں  کے لئے ڈائریکٹر انکم سپورٹ اسکیم  شروع کئے جانے کے سرکار کے فیصلے کے لئے وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی کا شکریہ ادا کیا ۔اس کے ساتھ ہی صدر موصوف نے  جی ایس ٹی شروع کئے جانے اور انسالوینسی اینڈ بینک رپٹسی  ایکٹ جیسے  معاشی امور کے   میدان میں  فیصلہ کن اقدام کے لئے جناب ارون جیٹلی کو مبارکباد دی ۔انہوں   نے وزیر مالیات موصوف سے  درخوست   کی کہ راست ٹیکس اصلاحات کے عمل کو  جاری رکھتے ہوئے سالانہ کاروبار سے قطع نظر  تمام کمپنیوں کے لئے کارپوریٹ ٹیکس کی شرح  کم کرکے 25 کردی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس کو منطقی بنائے جانے کے نتیجے میں  ہندوستان کا کارپوریٹ شعبہ عالمی سطح پر مقابلہ جاتی صلاحیت  پید ا کرسکے گا۔

          اس میٹنگ میں بینکنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے  اورکچھ بینکوں  میں سرکار کی شئیر ہولڈنگ  کو کم کئے جانے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اس سے متعلق  اس ایک اور نقطہ  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ  ملک میں ڈیولپمنٹ فائننس  انسٹی ٹیوشن  ( ترقیات کے مالیاتی ادارے ) قائم کئے جائیں  تاکہ  صنعتی اور ڈھانچہ جاتی سہولیات کے شعبوںکو  نمو کی خاطر طویل مدتی مالیاتی معاونت فراہم کرائی جاسکے ۔اس کے ساتھ ہی این بی ایف سی  کے شعبے پر بھی  روشنی ڈالی گئی اور ممبران نے پائیدار صارفین اشیا  اور رئیل اسٹیٹ  کی شرح نمو  میں اضافے کی جانب سرکار کی توجہ مبذول کرائی  گئی اور بتایا گیا کہ اس کے لئے بیشتر مالی امداد این بی ایف سی کی جانب سے فراہم کرائی گئی ہے۔اس سلسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ جہاں  جہاں بازار میں قرض کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی ہے ، وہیں وہیں حالات کو معمول پر لائے جانے کے لئے کچھ مزیداقدامات  کئے جانے کی ضرورت ہے۔

          علاوہ ازیں  ملازمتوں کے مواقع پید ا کئے جانے میں بہتری کی خاطر تمام ممکنہ اقدامات کئے جانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے دوران فکی کے صدر موصوف نے وزیر مالیات موصوف سے زور دے کر کہا کہ  ملازمتوں  کے مواقع پیداکرنے سے وابستہ  سرمایہ کاری بھتہ دوبارہ شروع کیا جائے ۔اس کے ساتھ ہی یہ گزارش بھی کی گئی کہ ملک کے ان دیگر شعبوںمیں بھی مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام کو وسعت دی جائے ، جن کا بیشتر انحصار درآمدات پر ہوتا ہے ۔

          آخر میں یہ میٹنگ صدر محترم کے شکریہ کے ساتھ  تمام ہوئی ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-1403



(Release ID: 1567597) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi , Marathi