وزیراعظم کا دفتر

وزیر  اعظم کی امیر قطر سے ٹیلیفون پر بات چیت

Posted On: 02 MAR 2019 9:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02/مارچ                     امیر قطر شیخ تمیم بن احمد بن خلیفہ الثانی نےآج ٹیلیفون پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ قطر ہمارا قریبی دوست ہے اور  ہمارا توسیع شدہ پڑوسی ہے۔ انھوں نے خصوصی طور پر حال ہی کے برسوں میں دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے مضبوط کرنے میں قیادت اور رہنمائی کرنے کے لیے عزت مآب امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں لیڈروں نے علاقائی صورت حال پر بات چیت کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے میں اور اُس سے باہر دہشت گردی امن وسلامتی کے لیے ایک گمبھیر خطرہ بنی ہوئی ہے۔ انھوں نے  تمام شکلوں میں دہشت گردی کو ختم کرنے اور اس کے لیے ہر طرح کی حمایت کو بند کرنے کے لیے واضح اور فوری کارروائی کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں لیڈروں نے گذشتہ روز ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی 46ویں کونسل میں ہندوستان کی وزیر خارجہ کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تاریخی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ا گ۔ را  ۔ 02 - 03 - 2019)

 U. No. 1556

 



(Release ID: 1567224) Visitor Counter : 47