ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

برہمپتر پر دھبری (آسام) اور پھلبری (میگھالیہ) کے درمیان چار لینوں والے پلوں کی تعمیر کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 28 FEB 2019 10:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 فروری 2019،           وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت  والی اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  ریاست آسام/ میگھالیہ میں این ایچ 27 پر شمالی کنارے پر  دھبری (آسام) اور جنوبی کنارے پھلبری (میگھالیہ) کے درمیان برہمپتر ندی پر رسائی سڑک سمیت چار لینوں والے پل کی تعمیر کو اپنی منظوری دے دی۔ پُل کی کل لمبائی 19.282 کلومیٹر ہوگی۔

یہ پُل شمال۔ مشرق سڑک کنکٹی وٹی پروجیکٹ مرحلہ۔3 کی اسکیم کے تحت سڑک کی سول کنسٹرکشن کی 35.48 کروڑ روپے کی لاگت اور 4997.04 کروڑ روپے کی پوری لاگت سے جے آئی سی اے کے قرض سے تعمیر ہوگی۔ اس میں زمین کو تحویل میں لینے ، باز آباد کاری، بندوبستی اور تعمیراتی سرگرمیوں سے قبل کی لاگت شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 6 سال کی مدت میں تعمیر ہوگا۔

اس پروجیکٹ کی اہم دفاعی اور  سماجی نیز معاشی اہمیت ہے۔یہ پروجیکٹ شمال مشرق کی ریاستوں میں معاشی طور پر انتہائی پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے محرک ہوگا۔ برہمپتر ندی پر اس پُل کی تعمیر سے 205.3 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوکر 19.282 کلومیٹر ہوجائے گا۔ آسام میں دھبری اور میگھالیہ میں پھلبری کے درمیان سڑک سے سفر میں پانچ گھنٹے 20 منٹ تک کی بچت ہوگی۔ میگھالیہ کے علاوہ آسام کے بارک گھاٹی کے خطے اور شمال مشرق کی جنوبی ریاستوں جن کے نام منی پور، میزورم اور تریپورہ ہیں، ان کے درمیان مختصر ترین رابطہ کے ذریعہ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں مزید اضافہ ہوگا۔ شمال مشرق کی ریاستوں میں کلکتہ کی بندرگاہ بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ن ا۔

U- 1348


(Release ID: 1567111) Visitor Counter : 122


Read this release in: Bengali , English , Hindi