کابینہ

کابینہ نے نئی دہلی انٹرنیشنل آربیٹریشن سینٹر آرڈیننس -2019 کو منظوری دی

Posted On: 28 FEB 2019 10:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نےادارہ جاتی  ثالثی کے لئے ایک آزاد اور خود مختار نظام پیدا کرنے کے مقصد سے نئی دہلی آربیٹریشن سینٹر (این ڈی اے آئی سی) کے قیام سے متعلق آرڈیننس کے نفاذ کو منظوری دی ہے۔

فوائد:

ادارہ جاتی ثالثی کے فوائد حکومت اور اس کی ایجنسی اور تنازع کے شکار فریقوں کو ہوں گے۔یہ مہارت کے معیار اور لگنے والے اخراجات کے اعتبار سے سرکاری اور سرکاری اداروں کے لئے مفید ہوگا اور ادارہ جاتی ثالثی کے لئے ہندوستان کو ایک مرکز بننے میں اس کے لئے راستہ ہموار کرے گا۔

مقاصد:

این ڈی اے آئی سی کے قیام  کا مقصد:

  1. عالمی اور گھریلو ثالثی کرانے کے لئے ایک فلیگ شپ ادارے کے طورپر خود کو ڈیولپ کرنے کے لئے ہدف شدہ اصلاحات لانا۔
  2. مصالحت،صلح اور ثالثی کارروائیوں کے لئے سہولتیں اور انتظامی مدد فراہم کرنا۔
  3. قومی اور عالمی سطح پر دونوں اعتبار سے منظور شدہ ثالث کاروں، مصالحت کاروں اور سمجھوتہ کرانے والوں کے پینل کو برقرار رکھنا۔
  4. انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں عالمی اور گھریلو ثالثی اور مصالحت کرانے کا راستہ ہموار کرنا۔
  5. گھریلو اور عالمی سطح پر ثالثی اور مصالحت کرانے کے لئے کم اخراجات میں بروقت خدمات فراہم کرانا۔
  6. تنازعہ کے متبادل حل اور اس سے متعلق امور کے شعبے میں مطالعات کو فروغ دینا اور تنازعات کے نمٹارے کے نظام میں اصلاحات کو فروغ دینا۔
  7. تنازعہ کے متبادل حل کو فروغ دینے کے لئے دیگر معاشروں ، اداروں اور تنظیموں، قومی یا غیر ملکی کے ساتھ تعاون کرنا۔

 

م ن۔ن ا۔ن ع

U: 1328



(Release ID: 1567109) Visitor Counter : 92