کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کابینہ نے خصوصی اقتصادی زون 2005 میں ترمیم کے لئے ایک آرڈی نینس کے نفاذ کو منظوری دی
Posted On:
28 FEB 2019 10:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی28 فروری ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے خصوصی اقتصادی زونوں کے قانون 2005 (2005کے 28) کی دفعہ 2 کے ذیلی سیکشن (v) میں وضاحت کی گئی فرد کی تصریحی کو ترمیم کرکے اس کی جگہ پر ٹرسٹ کو شامل کرنے کے لئے مخصوص اقتصادی زون قانون 2005 میں ترمیم کے لئے آرڈی نینس لائے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ نیا بندوبست ہونے سے کسی بھی ٹرسٹ کو مخصوص اقتصادی زون میں اکائی قائم کرنے کا اختیار مل جائے گا اس کے علاوہ مرکزی سرکار کو وقتاً فوقتاً آرڈی نینس کو جاری کرکے کسی بھی اکائی کو فرد کی شکل میں تصریحی کرنے کی سہولت بھی مل جائے گی۔
خصوصی اقتصادی زون کے قانون 2005 کی موجودہ دفعہ ٹرسٹوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ خصوصی اقتصادی زونوں میں اکائیاں قائم کی جائیں۔ آرڈی نینس میں ترمیم سے کسی بھی ٹرسٹ کو خصوصی اقتصادی زون میں اکائی کھولنے کا اختیار مل جائے گا اس کے علاوہ مرکزی سرکار آرڈی نینس جاری کرکے کسی بھی اکائی کو فرد کی شکل میں تصریحی کرسکے گی۔ اس سے خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ح ا ۔ ج۔
U- 1343
(Release ID: 1567105)