امور داخلہ کی وزارت
کابینہ نے گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں سے متعلق ابتدائی حصے کی رپورٹوں تک رسائی کے لئے بھارت اور امریکہ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
28 FEB 2019 10:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں سے متعلق ابتدائی حصوں کی رپورٹوں تک رسائی کے لئے مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر قومی جرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی)، بھارت اور گمشدہ اور استحصال زدہ بچوں کے قومی مرکز (این سی ایم ای سی)، امریکہ نے دستخط کئے ہیں۔
فوائد:
یہ مفاہمت نامہ این سی ایم ای سی، امریکہ کو دستیاب ایک لاکھ سے زائد ابتدائی حصے کی رپورٹوں تک رسائی کا راستہ ہموار کرے گا اور بھارت میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بااختیار بنائے گا۔یہ چائلڈ پورنو گرافی اور بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کے بارے میں معلومات کے تبادلے کے لئے ایک اختراعی میکنزم کے قیام کا راستہ ہموار کرے گا اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کرےگا۔یہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو سائبر اسپیس سے چائلڈ پورنوگرافی اور بچوں کے جنسی استحصال کے مواد کو ہٹانے کا اختیار دے گا، تاکہ انسانی وقار مضبوط ہو۔
م ن۔ن ا۔ن ع
U: 1325
(Release ID: 1567084)
Visitor Counter : 128