امور خارجہ کی وزارت

27 فروری ، 2019 ء کو سرکاری ترجمان کا بیان

Posted On: 27 FEB 2019 6:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 27 فروری / بھارت نے انسدادِ دہشت گردی ( سی ٹی ) کارروائی کے بارے میں ، جو اس نے گذشتہ روز کی تھی ، اطلاع دی تھی یعنی اس کے مطابق جیشِ محمد کا ایک تربیتی کیمپ پاکستان میں  مضبوط شواہد کی بنیاد پر  قائم ہونا پایا گیا تھا اور یہ بھی شہادت ملی تھی کہ  یہاں سے مزید حملے  کئے جانے کا خدشہ ہے ۔ اس انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے  جواب میں  پاکستان نے آج صبح اپنی فضائیہ کا استعمال بھارت کی جانب  عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے کیا ۔  ہماری از حد  چوکسی اور با قاعدہ طور پر    خبردار ہونے کی وجہ سے  پاکستان کی کوششوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا گیا ۔

          پاکستانی فضائیہ کی شناخت کر لی گئی اور بھارتی فضائیہ نے فوری طور پر کارروائی کی ۔  فضائی نبرد آزمائی میں پاکستانی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ  بھارتی فضائیہ کے مِگ 21 بیسن کے ذریعے مار گرایا گیا  ۔ پاکستانی طیارے کو   زمینی  دستوں نے  آسمان سے پاکستان کی جانب گرتے ہوئے دیکھا ۔ اس تصادم میں بدقسمتی سے ہم نے ایک مِگ 21 کھو دیا ہے ۔ اس کارروائی کے نتیجے  میں پائلیٹ لا پتہ ہے ۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کی حراست میں ہے۔ ہم حقائق کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں  ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔    ع ا  )      ( 27 – 02 – 2019 )

U. No. 1269

 


(Release ID: 1566578)
Read this release in: Hindi , English , Marathi