نیتی آیوگ

نئے بھارت کے لئے نیتی کا دفتر، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور جتیندر سنگھ نے کیا افتتاح

Posted On: 27 FEB 2019 2:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 ؍فروری،نیتی آیوگ کی پانچویں منزل پر  نئے بھارت کے لئے نیتی  کے نئے دفتر کا شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  افتتاح کیا۔

نیتی  سرکاری کام کے کلچر میں تبدیلی لانے کے لئے کس طرح کام کررہی ہے اس کی ایک  بنیادی مثال  40 ہزار  مربع فٹ  پر محیط  پورا پانچواں فلو ہے جسے  کام کاج میں شفافیت  ، انتظامیہ میں زیادہ سے زیادہ  بہتر کارکردگی  اور  کام کرنے کے ماحول کو بہتر بنانے کا پورا کام 8 ماہ کے اندر مکمل کرلیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔

نیتی آیوگ کی پانچویں منزل پر نئے  بھارت کے لئے نیتی کا دفتر  صاف ستھرا ، کھلا اور  اشتراک سے کام کرنے کا مقام ہے۔ اس میں  بیٹھنے کی گنجائش  کو ، جو پہلے  122  افراد کے لئے تھی ،  دوگنے سے بھی زیادہ کرکے 300 تک کردی گئی ہے۔ ایک تابناک ، سبز اور  جامع  ماحول کا مقصد  ، جس میں تقریبا  2000 مربع فٹ دیوار کو   سبزے سے کور کیا گیا ہے،   پیشہ وارانہ اہلیت کو اجاگر کرنا اور  افراد  افزودگی کو یقینی بنانا ہے۔

شور وغل سے پاک  یہ دفتر قدرتی روشنی  ، ماڈیولر  ورک اسٹیشنوں کے ساتھ  ایک ایسا ماحول پیش کرتا ہے جو  بحث ومباحثہ کے لئے ساز گار  ہے اور جس میں  کثرت رائے  پر بحث کی جاسکتی ہے اور  نئے بھارت  کی قوت  کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

 2015 میں  نیتی آیوگ کے قیام کے ساتھ  ہی وزیراعظم کے بھارت کو تبدیل کرنے کے ویژن  کو ذہن میں رکھتے ہوئے  یہاں  نئے نظام  اور جدید ترین  طریقہ کار کو اختیار کیا گیا ہے۔ باصلاحیت افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر  نوجوان پیشہ ور افراد اور مشیروں کو شامل کرنے کی خاطر  شفاف رہنما خطوط  مرتب کئے گئے ہیں۔

 تمام آف لائن  اور  دستی فائلوں کو آن لائن اور ای- فائلنگ نظام میں  منتقلی کرنے کو یقینی بناتے ہوئے  نیتی آیوگ نے  کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے وزیراعظم کے ویژن کو آگے بڑھانے کا کام کیا ہے۔

نیتی میں  20 ہزار سے زیادہ فائلوں کو   ای- فائلوں میں منتقل کیا گیا ہے اور  تقریبا  99 فیصد کام پورا کیا جاچکا ہے۔ آج ایک ای- آفس ہونے کے باوجود ڈی  اے آر پی جی  نے فروری 2019 میں اس کی زبردست ستائش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1259

 



(Release ID: 1566510) Visitor Counter : 31


Read this release in: English , Hindi