وزارت دفاع

فوری ردّ عمل والے سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ

Posted On: 26 FEB 2019 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 26 فروری / دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم  ، ڈی آر ڈی او نے  ملک میں تیار کردہ   فوری ری ایکشن والے ، سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل   کا آج  اڈیشہ کے ساحل  سے دور واقع  آئی ٹی آر چاندی پور کی تجربہ گاہ سے کامیاب تجربہ کیا  ۔   تجربے میں دو میزائلوں کی  مختلف حالات اور مختلف اونچائی   پر   تجربہ کیا گیا  ۔ ان میزائلوں کے تجربے سے بہترین کنٹرول ، ایرو ڈائنیمکس  ، پروپلژن   ، ڈھانچہ جاتی کار کردگی  اور  اونچائی پر اڑانوں کی صلاحیت   کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ، جس میں  ڈیزائن کی تفصیلات بھی   فراہم کی گئیں ۔

          راڈار ، الیکٹرو آپٹیکلس نظام ، ٹیلی میٹری  اور دیگر اسٹیشنوں کے ذریعے   میزائلوں کی  پوری پرواز کے دوران نگرانی   کی گئی ۔ اس مشن نے   تمام معیارات پورے  کر لئے ہیں ۔

          رکشا منتری  محترمہ نرملا سیتا رمن نے   کامیاب  تجربات پر  ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ  جدید ترین  کیو آر ایس اے ایم   ہماری مسلح افواج کی دفاعی صلاحیتوں میں قابلِ قدر اضافہ کرے گا ۔

 

U. No. 1242



(Release ID: 1566418) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Malayalam