وزیراعظم کا دفتر

جمہوریہ کوریا کے سرکاری سفرکے دوران وزیراعظم کا اخباری بیان

Posted On: 22 FEB 2019 10:29AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،22فروری : وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے جمہوریہ کوریا کے سرکاری سفرکے دوران درج ذیل اخباری بیان جاری کیا۔

‘‘ عزت مآب صدرمحترم  جناب مونج ان ،

مخصوص مندوبین ،

اوردوستو، نمسکار!

          کوریاآنے کی دعوت اوریہاں میرے انتہائی گرم جوش خیرمقد م کے لئے میں صدرمحترم ،جناب مون کا دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں ۔ میں نے پہلے بھی کئی بارکہاہے اورجب میں وزیراعظم نہیں تھا اس وقت بھی میں مانتارہاہوں کہ ہندوستان کی ترقی کے لئے کوریاکاماڈل شاید سب سے زیادہ قابل تقلید ہے ۔ کوریاکی ترقی ہندوستان کے لئے سرچشمۂ حوصلہ افزائی ہے اسی لئے کوریاسفرہمیشہ میرے لئے باعث مسرت رہاہے ۔

دوستو،

          پچھلے سال جولائی میں ہمیں ہندوستان میں صدرمحترم جناب مون کے خیرمقدم کا موقع حاصل ہواتھا۔ جنوبی ایشیا سربراہ اجلاس اور جی ۔20سربراہ اجلاس کے موقع پربھی ہماری ملاقاتیں رہی ہیں ۔ میں نے محسوس کیاہے کہ ہندوستان کی مشرق رخ پالیسی اور کوریاکی نئی جنوب رخ پالیسی کاتال میل ہماری خصوصی حکمت  شراکت داری میں مزید گہرائی اورمضبوطی پیداکرنے کا ٹھوس پلیٹ فارم رہاہے ۔

          انڈوپیس فک کے حوالے سے بھارت کا ویژن اجتماعیت ، ا ٓسیان کی مرکزیت اور مشترکہ خوشحالی پر خاص زوردیتاہے ۔ یہ ایک ایسا میدان ہے جس میں ہندوستان اور کوریامشترکہ قدروں اور مفادات کی بنیاد پرپورے خطے اوردنیاکے فائدے کے لئے مل کرکام کرسکتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ پچھلے برس صدرمحترم کے دورہ ہندکے بعد بہت ہی کم وقت میں ہم نے اپنے باہمی مراسم میں  انتہائی اہم ترقی ہے ۔یہ ترقی اورمسقتبل میں ہمارے تعلقات کا روڈ میپ عوام امن اورخوشحالی کے ہمارے مشترکہ ویژن پر مبنی ہے ۔

دوستو،

          پچھلے ہفتے ہندوستان کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملے کے بعد دصدرمحترم جناب مون کے درد مندی اورحمایت کے پیغام کے لئے ہم ان کے ازحد ممنون ہیں ۔ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی دوفریقی اوربین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے عہد بستہ ہیں ۔

آج ہندوستان کی وزارت خارجہ اورکوریاکی قومی پالیسی ایجنسی کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی عرضداشت انسداد دہشت گردی کے لئے ہمارے تعاون کو اورآگے بڑھائیگا۔ اب وقت آگیاہے کہ جب عالمی برداری بھی باتوں اور لفاظی سے آگے بڑھ کر متحدہوکرکارروائی کرے ۔

دوستو،

          ہم ہندوستان کی معاشی تبدیلیوں میں کوریاکو اپنابیش قیمت شراکت دارمانتے ہیں ۔ ہماری تجارت اورسرمایہ کاری کے تعلقات میں اضافہ ہورہاہے ۔ آج صدرمحترم جناب مون اورمیں نے ہند۔ کوریا باہمی تجارت کی مالیت بڑھا کر50بلین ڈالرتک لے جانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیاہے ۔

          انفراسٹرکچر ، پورٹ ڈیولپمنٹ میرین اور فوڈ پروسیسنگ اسٹارٹ اپس ، اور چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے کاروبارجیسے شعبوں میں ہم اپنے باہمی تعاون میں اضافہ کرنے میں متفق ہیں ۔ ہماری بڑھتی حکمت شراکت داری میں دفاع کے شعبے کا اہم کرداررہاہے ۔ اس کی ایک مثال ہندوستان کی بری فوج میں ‘‘وجر’’ آرٹیلری گن کے شامل ہونے میں دیکھی جاسکتی ہے ۔ دفاعی پیداوار میں اس قابل ذکرتعاون کو آگے بڑھانے کے لئے ہم نے ڈیفنس ٹکنالوجی اور کو۔پروڈکشن پرایک روڈ میپ بنانے کے لئے بھی اتفاق رائے کا اظہارکیاہے ۔ اس کے تحت ہم ہندوستان میں بنائے جانے والے ڈیفنس انڈسٹریل کوری ڈورمیں کوریائی کمپنیوں کی شراکت داری کا بھی خیرمقدم کریں گے ۔

دوستو،

          پچھلے سال نومبر کے مہینے میں ایودھیامیں اہتمام کئے جانے والے ‘دی پوتسو’ میں کوریاکی خاتون اول محترمہ کم کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت ہمارے لئے انتہائی عزت افزائی کا باعث رہی ہے۔ ان کے اس سفرسے ہمارے ہزاروں برس قدیم ثقافتی مراسم پر ایک نئی روشنی پڑی ہے اورنئی نسل میں دلچسپی اور بیداری کی فضاتیارہوئی ہے ۔ہمارے تاریخی عوام سے عوام کے رابطے کے رشتے کو اورمضبوط بنانے کے لئے ہم نے ہندوستان میں کوریاکے شہریوں کے لئے پچھلے برس اکتوبرمیں ویزاآن ارائیول کی سہولت شروع کی ہے ۔ کوریاکی جانب سے ہندوستانی شہریوں کے لئے گروپ ویزا کو آسان بنانے کا میں خیرمقدم کرتاہوں ۔ اس سے ہماری دوفریقی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ میرا یہ سفرکوریا ایک ایسے برس میں ہواہے جب بابائے قوم آنجہانی مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور کوریامیں جمہوری تحریک کا صد سالہ تقریب منائی جارہی ہے ۔ ہمارے مہاتماگاندھی اسمرن اتسوسنگرہ کے لئے عزت مآب صدرمحترم جناب مون کے تحریرکردہ خراج عقیدت کے لئے میں ان کا انتہائی ممنون ہوں ۔

دوستو،

          آج کوریائی جزیرہ نمامیں جو امن اور استحکام نظرآتاہے اس کا سہرا صدرمحترم جناب مون کی انتھک کوششوں کے سرجاتاہے ۔ ان کے مضبوط اعتماد اورتحمل کے لئے میں ان کو مبارکباد دیتاہوں ۔ اورکوریائی جزیرہ نمامیں مستقل امن کے لئے ہندوستان کے مکمل تعاون کے وعدے کا اعادہ کرتاہوں۔  آج دوپہرپیس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے انتہائی فخرواحترام کی بات ہے ۔ میں یہ اعزاز اپنی ذاتی کامیابیوں کے طورپر نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام کے لئے کوریاکے عوام کے خیرسگالی اور محبت کی علامت کے طورپر قبول کروں گا ،مجھے اور میرے نمائندہ وفد کے محبت بھرے خیرمقدم اورمیزبانی کے لئے میں صدرمحترم جناب مون ، کوریاکی سرکاراور کوریاکی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں۔

شکریہ ۔ 

U-1192

 



(Release ID: 1565936) Visitor Counter : 105