نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ ہند نےنیلور ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کاافتتاح کیا


یہ مقامی رنگ میں مقامی ٹیلنٹ کوپیش کرےگا۔ نائب صدر

ریاستی حکومتوں کوپرائمری اسکول کی سطح تک  مادری زبان کو لازمی بنانا ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 21 FEB 2019 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21 فروری ،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آندھرا پردیش کے نیلور میں آل انڈیا ریڈیو  کے ایف ایم  اسٹیشن کا افتتاح کیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ لاتعداد چینلوں کے ذریعہ بصری مواد کی لگاتار بارش کے دور میں ریڈیو کی نشریات واپس آرہی ہے۔

نیلور میں ایف ایم ریڈیو کے افتتاح کے بعد تیلگو اور انگریزی زبان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ تیلگو زبان میں تفریحی پروگراموں کی نشریات کے علاوہ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن، کسانوں  دوسرے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو اہم معلومات فراہم کرے گا۔

جناب نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ ایف ایم ریڈیو اسٹیشن مقامی افراد کو مقامی زبان میں ان کی آواز نشر کرنے کا ایک پلیٹ فارم قائم کرے گا۔ اس سے مقامی افراد کو موسیقی اور دیگر شعبوں میں اپنے ٹیلنٹ کو پیش کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی اور اس کے  علاوہ وہ حالات حاضرہ سے متعلق خبروں کو بھی پابندی سے سن سکیں گے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ریڈیو نے ایک بار پھر خود کو پسندیدہ دوست کےطورپر ثابت کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈیو اچھی بڑی خبروں اور واقعات کے ایماندارانہ تجزیہ کے ساتھ صاف ستھرا ، نرم اور ہلکی پھلکی تفریح بھی پیش کرتا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ایف ایم  ریڈیو قائم کرنے کی تجویز کا خیال اس وقت سامنے آیا جب وہ وزیر اطلاعات ونشریات تھے، نائب صدر نے پرساد بھارتی، آل انڈیا ریڈیو اور حکومت ہند کی نیلور کے عوام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔

 کہتے ہوئے کہ یہ سماجی ریڈیو، ملک کے ہر حصے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ریڈیو اکثر وبیشتر جب تمام دوسرے ذرائع  ابلاغ  بے اثر ہوجاتے ہیں تو ریڈیو راحت رسانی اور بچاؤ سے متعلق اہم معلومات پہنچا کر۔۔ مسیحا بن جاتا ہے۔

 ریڈیو کو کروڑ افراد کے لئے مواصلات کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ وزیراعظم  نریندر مودی کے ماہانہ‘‘ من کی بات’’ خطاب سے ریڈیو کو ایک نئی شناخت حاصل ہوئی ہے۔آندھرا پردیش کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر جناب پونگ گرو نارائن، پرساد بھارتی کے سی ای او، جناب ششی شیکھر وم پتی، اے آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب ایف شہریار اور وزارت اطلاعات و نشریات کے متعدد اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں نائب صدرجمہوریہ ہند نے نیلور کے سردار پٹیل  نگر کے موپاّ ورپو فاؤنڈیشن سینٹر میں بساوتراکم کینسر انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام  منعقدہ میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کینسر کے ابتدائی ہی میں شناخت کرلینے کے لئے پابندی کے ساتھ میڈیکل چیک اپ کی اہمیت پر زور دیا۔

آج منائے جارہے بین الاقوامی یوم مادری زبان کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے عوام سے اپنی مادری زبان کے تحفظ اور اس کو فروغ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان کے تحفظ کرنے کی مہم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی کہ مادری زبان کے فروغ میں ماس میڈیا اور سینما کو قائدانہ کردارادا کرناچاہئے۔

جناب نائیڈو  نے  تمام ریاستی حکومتوں سے پرائمری سطح تک متعلقہ ریاستوں کی مادری زبان کو لازمی مضمون قرار دینے کی بھی  اپیل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ رض

U- 1175


(रिलीज़ आईडी: 1565851) आगंतुक पटल : 72
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी