الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ

Posted On: 21 FEB 2019 2:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 ؍فروری، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر، این آئی سی کے زیر اہتمام  قومی پورٹل کے دائرے کے تحت  ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ  پورے ملک میں مختلف سرکاری اداروں کی  ڈیجیٹل کاوشوں اور ای-حکمرانی کی کوششوں کے اعتراف کے لئے ایک بھروسے مند پلیٹ فارم کے طور پر ابھرے ہیں۔ یہ ایوارڈ 2009 میں قائم کئے گئے تھے اور  ڈیجیٹل سرگرمیوں میں مختلف سرکاری اداروں کی کوششوں کے اعتراف کے لئے  اپنی نوعیت کے منفرد ایوارڈ ہیں۔

 ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس نے  ای- حکمرانی کے لئے ورلڈ وائڈ ویب پلیٹ فارم کو  ایک مؤثر آلے کے طور پر استعمال کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  مختلف محکموں کو،  اُن محکموں سے ، جنہیں ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،  تحریک حاصل کرنے اور  کامیاب اختراعات  میں  کامیابی ملی ہے۔

ڈیجیٹل ایوارڈ شروع کئے جانے سے اب تک یہ چار مرتبہ  دیئے جاچکے ہیں۔ ان کا آغاز  2010 میں ہوا تھا  اور  یہ ہر دو سال بعد یعنی  2012 ، 2014  اور 2016 میں  دیئے گئے  تھے۔ بہترین کارکردگی  کا اعتراف کرنے اور  انہیں ایوارڈ دینے کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے این آئی سی  22 فروری 2019 کو  ڈیجیٹل انڈیا  کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کرنے کے لئے  پوری طرح تیار ہے ، جس میں  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب  روی شنکر پرساد  تقریب میں شرکت کریں گے اور  ایوارڈ عطا کریں گے ۔

 ڈیجیٹل انڈیا ایوار ڈ سے پچھلے برسوں میں مختلف سرکاری  محکموں  کو اعزاز سے نوازا گیا ہے جنہوں نے مثالی کام انجام دیئے  ہیں ۔ گزرتے ہوئے برسوں کے ساتھ  ایوارڈس کے زمرے بھی  ٹیکنالوجی کے  شعبے میں جدید ترین رجحان سے مربوط ہوگئے ہیں۔ پانچویں ایڈیشن میں  مندرجہ ذیل زمرے رکھے گئے ہیں جن میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ، بہترین موبائل ایپ  ،  مثالی آن لائن سروس ،  اوپن ڈاٹا چمپئن ، ویب رتن  - وزارت ؍ محکمہ  ،  ویب رتن – ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقہ ،  ویب رتن -  ضلع  ،  مقامی ادارے کے ذریعے ممتاز ڈیجیٹل  اقدام  شامل ہیں۔

 پانچویں ایڈیشن میں  مختلف سرکاری اداروں کو  اعلیٰ سطحی جیوری نے  مذکورہ بالا  زمروں میں  جانچ کی ہے ، اس جیوری میں  سینئر سرکاری عہدیدار  ،  تعلیم اور صنعت کے ماہرین شامل ہیں۔  اس سال  ایوارڈس میں ایک نیا زمرہ  ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی‘‘  کو شامل کیا گیا ہے۔ اس زمرے میں  ان لوگوں کو ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کیا جائے گا  جن کے ڈیجیٹل اقدامات نے  ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں جیسے  مصنوعی ذہانت  (اے آئی ) ،  مشین لرننگ  ، نیچرل لینگویج پروسیسنگ  ،  ورچوؤل  ریلیٹی ، بلاک چین  ، انٹرنیٹ  آف تھنگس ،  وائس یوزر انٹر فیس  ، بگ ڈاٹا  اور  ا نالائٹکس  شامل ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس دیئے جانے کے علاوہ  مندرجہ  اشاعتوں کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

  • ڈیجیٹل انڈیا  کافی ٹیبل بک
  • ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس کے بارے میں  جامع خلاصہ۔
  • ایس ٹی کیو سی  رسائی سرٹیفکیشن اسکیم ۔
  • متحدہ میسجنگ  پلیٹ فارم۔
  • پبلک ڈی این ایس سروس۔
  • سائبر کرائسس منیجمنٹ پلان 2019  ( سی سی ایم پی)  اور  سی سی ایم پی کے لئے  رہنما خاکہ۔

ڈیجیٹل انڈیا کافی ٹیبل بک :

 ’’نئے بھارت کی جانب ، ڈیجیٹل خواب کی حقیقت میں تبدیلی‘‘ ۔ کافی ٹیبل بک ، پورے ملک میں عام آدمی کی بہتری کے لئے  ڈیجیٹل انڈیا  کی کامیابی کے بارے میں  بیداری پیدا  کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔

 ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس  کے بارے میں  جامع خلاصہ :

 ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈس کا خلاصہ مثالی ڈیجیٹل اقدامات  کی تکمیل ہے جنہیں  پلاٹینیم  ، سونے اور چاندی  کے ایوارڈس کے لئے  8 مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ خلاصے  سے متعلق  جیوری   اور اسپیشل مینشن ایوارڈس بھی دیئے جاتے ہیں۔

ایس ٹی کیو سی  رسائی  کی تصدیق کی اسکیم:

ایس  3 ڈبلیو اے اے ایس  فریم ورک سرکاری اداروں کو  ایسی محفوظ  اور سوگمیہ ویب سائٹوں کا اختیار دیتا ہے ، جو بہت ہی کم عرصے میں  این آئی سی کلاؤڈ پر ڈال دئے  گئے ہیں۔ ایس ڈبلیو اے اے ایس فریم ورک  کا پچھلے سال  اس مقصد کے ساتھ آغاز کیا گیا تھا کہ اس کے تحت  بہت کم وقت میں  ملک کے تمام  اضلاع کا احاطہ کیا جائے۔

یونیفائڈ میسیجنگ پلیٹ فارم:

  • میٹ وائی اپنے اختیارات کے ایک حصے کے طور پر  سرکاری  مواصلات  کو محفوظ اور مؤثر بنانے کے لئے  یونیفائڈ میسیجنگ پلیٹ فارم   جاری کرہی ہے۔
  • این آئی سی اس وسیع کارکردگی  کو نافذ  کرنے والی ایجنسی ہے ۔ اس سے متعلق ای- حکمرانی  کے لئے ای میل اور  میسج بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
  • ای میل خدمات استعمال کرنے والوں کی تعداد ، جو 2014 میں  0.45  ملین تھی ،  2018  میں بڑھ کر 2 ملین سے زیادہ پہنچ گئی ہے اور اس میں  دو کروڑ سے زیادہ ای میل یومیہ بھیجے جاتے ہیں۔
  • این آئی سی کا  یونیفائڈ میسیجنگ  پلیٹ فارم  مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین   میں پانچ ملین سے زیادہ عہدیداروں کو ای میل خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس ڈومین کو    [at]gov[dot]in/@state.gov.in (for e,g @bih.gov.in)پر استعمال کیا جاتا ہے۔
  •  اس سروس کو  ’’حکومت ہند کے لئے  اوپن سورس سافٹ ویئر کو اپنانے کی پالیسی  کے مطابق  میٹ  -وائی  کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جس سے  ہر اقدامات پر  حکومت کے اسٹریٹجک کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

پبلک ڈی این ایس:

  • میٹ وائی  جلد ہی بھارت کے لئے   سرکاری ڈومین کے نام کا سرور نافذ کرے گی۔
  • این آئی سی  اس سیٹ اپ کو قائم کرے گی جس میں  سبھی شہریوں کے لئے خدمات فراہم کی جائیں گی۔

سائبر کرائسس منیجمنٹ پلان ( سی سی ایم پی):

  • سائبر حملوں کے انسداد  اور سائبر دہشت گردی  کی روک تھام ، سائبر سے متعلق واقعات سے نمٹنے کے لئے  ایک فریم ورک دستاویز  ہے۔
  • سی ای آر ٹی – اِن سی سی ایم پی کو  تمام مرکزی حکومت کی وزارتوں  ؍ محکموں ؍ ریاستوں  اور  بھارت کے سائبر اسپیس میں  کام کرنے والی  اہم تنظیموں کی قیادت کررہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  سی سی ایم پی  2019 اور سی ای آر ڈی  - اِن  نے  سی سی ایم پی  کے لئے  رہنما خاکہ تیار کیا ہے جو  مرکزی حکومت کی وزارتوں  ؍ محکموں ؍ اداروں  سمیت  مختلف اکائیوں کو  ان کا اپنا سی سی ایم پی نافذ کرنے کی خاطر  انتظامی کنٹرول کے تحت  لائے گا۔

تکنیکی اجلاس۔

سرکاری انسٹینٹ میسیجنگ (جی آئی ایم)۔

جی او وی میل – نئے  اقدامات۔

بگ ڈاٹا اور انالائٹکس -  چیلنج اور  اجراء۔

حکومت میں  جدید انالائٹکس  کے لئے مواقع۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

U-1168



(Release ID: 1565830) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Malayalam