نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
عوامی نمائندگان کو ترقیاتی موضوعات پر سیاسی سطح سے با لا تر ہو کر کا م کرنا چاہئیے : نائب صدر جمہوریہ ہند نائب صدر جمہوریہ ہند نے ’ نیلور نیکسٹ ’ کے تحت ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
20 FEB 2019 8:07PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 فروری ؍نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ عوامی نمائندگان کو ترقیاتی موضوعات پر سیاسی سطح سے با لا تر ہو کر کام کرنا چاہئیے ۔ وہ گزشتہ روز نیلور سٹی میں نیلور نیکسٹ کے تحت ترقیاتی پروجیکٹوں کے سلسلے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔
نیلور ٹینک اور نیکلس روڈ کی بحالی کے 30 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ سمیت یہ پروجیکٹ اے ایم آر یو ٹی اسکیم کے تحت شروع کئے گئے تھے ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے 20 کالونیوں کے پارکوں ، وینکٹیشور پورم میں پانچ ملین لیٹر یومیہ کے ایک سیوریج ٹریمنٹ پلانٹ ، 14 اسکولوں میں کمپیوٹر لیب اور اضافی کلاس روم ، ایک منرل واٹر پلانٹ ، دو کمیونٹی ہال ، دو مارکیٹوں ، اور چھ بس شیلٹروں کا بھی افتتاح کیا ۔ انہوں نے چار انڈر برجوں ( زیریں پل ) اور تین باب الداخلہ آرک کی تزئین کاری کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔
نائب صدر نے نیلور ٹاوں کی ترقیات میں ریاستی حکومت اور میونسپل انتظامیہ کے سرگرم اور فعال کردار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندگان کو ترقیاتی معاملات میں سیاسی سطح سے بلند و بالا ہو کر کام کرنا چاہئیے اور خطہ جس کی وہ نمائندگی کرتے ہیں ، اس کی ترقیاتی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہئیے ۔
نیکلس روڈ کی ترقیات کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے حیدر آباد میں ٹینک بنڈ کی لائن پر نامور شخصیات کے مجسمے لگانے کا مشورہ دیا ۔
نائب صدر نے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی بر قراری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو نیلور سٹی کو سیاحوں کے لئے ترغیبی مقام بنانے کے لئے حکام کی کوششوں میں ہراول دستے کا رول ادا کرنا چاہئیے ۔
نیلور سٹی کی ترقی کے لئے نیلور نیکسٹ ایک اوور آرک پروگرام اس وقت بنایا گیا تھا جب نائب صدر جمہوریہ شہری ترقی کے مرکزی وزیر تھے ۔ نیلور نیکسٹ کے نظریہ کو سورن بھارت ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی محترمہ دیپا وینکٹ نے پیش کیا تھا اور فروغ دیا تھا ۔
آندھرا پردیش کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر جناب پون گورو نا رائن ، نیلور سٹی کے میئر جناب عزیز ، چیئر مین این یو ڈی اے جناب کے سری نواس ریڈی اور دیگر مقتدر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
U . 1158
(रिलीज़ आईडी: 1565793)
आगंतुक पटल : 62