خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ریاستی وزیرمملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے تریپورہ کے پہلے میگافوڈ پارک ، سیکاریہ میگافوڈ پارک کا افتتاح کیا

Posted On: 20 FEB 2019 6:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،21فروری :خوراک پروسیسنگ صنعتوں  کی وزیرمملکت، محترمہ نرنجن جیوتی نے اگرتلہ میں تلاکونہ گاؤں کے سیکاریہ میگافوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹڈکاافتتاح کیا۔  تریپورہ ریاست کا یہ پہلامیگافوڈ پارک ہے ۔ مذکورہ تقریب کا افتتاح تریپورہ کے وزیراعلیٰ ، جناب بپلب کماردیب کی میں  موجودگی میں کیاگیا۔ 

           یہ میگافوڈ پارک 50کروڑایکڑآراضی پرتشکیل دیاگیا ہے اوراس پر  87.45کروڑروپے کی لاگت  کاتخمینہ  ہے ۔ مذکورہ پروجیکٹ کے لئے حکومت ہند نے 50کروڑروپے کے  مالی تعاون کو منظوری دی ہے ۔ اس فوڈ پارک میں پوری طرح سے مصروف عمل خشک گودام 5ہزارمیٹرک ٹن تک میٹریل ہنڈلنگ کی سہولت ، انناس کوڈبہ بند کرنے اورپھلوں کے گودے کو ڈبہ بندکرنے کی 2میٹرک ٹن ( ایچ آرہرایک کے لئے ) ، پیکنگ یونٹ ، 40ٹی پی ڈی کا پھلوں کو پکانے کا چیمبر، 5ہزارایم ٹی یخ بستہ اسٹورکے ساتھ ایک ہزارمیٹرک ٹن کا کولڈاسٹوریج ، کوالٹی کنٹرول تحقیق وترقیاتی مرکز کی سہولت دستیاب ہے ۔ اس میں  چھوٹے ، اوربہت چھوٹے کاروباروں کے لئے پروسیسنگ یونٹ اوراسٹینڈرڈ ڈیزائن ( ایس ڈی ایف ) کے شیڈقائم کرنے کے لئے پوری طرح سے تیاراورتمام ضروری سہولیات سے لیس صنعتی پلاٹ موجود ہیں۔ اس پارک میں دفتراور دیگرکارو باری اداروں کے لئے ایک انتظامی عمارت بھی موجود ہے ۔ علاوہ ازیں  سونا مورا، ہری سیامکھ ، چنڈی پور، منو اور بدھ جنگ نگرکے پانچ پی پی سی اداروں میں فارموں کے نزدیک پروسیسنگ اوراسٹوریج کی بنیاد ی سہولیات بھی موجود ہیں ۔

          یہ میگافوڈپارک 30-25فوڈ پروسیسنگ یونٹوں میں تقریبا 250کروڑروپے کی اضافی سرمایہ کاری کی  رابطہ کاری کو آگے بڑھائیگا۔ اس کے نتیجے میں اس کا سالانہ کاروبار500-450کروڑروپے ہوجائیگا۔ علاوہ ازیں یہ پارک 5ہزارافراد کو راست اوربالواستہ طریقے سے ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کرائیگااور سی پی سی اور پی پی سی سے متصل کسانوں کو بھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UHWP.jpg

 

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے سادھوی نرنجن جیوتی نے کہاکہ سال 2014میں محض دو ایم ایف پی ہی موجود تھے ، جو ملک کے کسانوں کی تکمیل کے لئے ناکافی تھے ۔ ہمارے ملک کے کسانوں کو اپنی پیداوار کے اسٹوریج اوراس کی پروسیسنگ کی دشواریاں ہمیشہ درپیش رہی ہیں ۔ سال 2014میں برسراقتدارآنے کے بعد  موجودہ سرکارنے وعدہ کیاتھاکہ اس ملک کو 42میگافوڈ پارک دیئے جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ انھیں یہ اعلان کرتے ہوئے از حد مسرت ہورہی ہے کہ تریپورہ میں 17ویں میگافوڈ پارک کا افتتاح ہوچکا ہے ۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ دیگرمیگافوڈ پارک بھی جلد ہی فعال بناکر ملک وقوم کے نام وقف کردیئے جائیں گے ۔

          سادھوی نرنجن جیوتی نے اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ اس میگافوڈ پارک کی منظوری 2011میں دے دی گئی تھی لیکن اسے عمل آوری کے دوران خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ انھو ں نے ریاست کے وزیراعلیٰ کا شکریہ اداکیاکہ ریاست میں برسراقتدارآنے کے محض ایک  برس کی مدت میں ہی تمام منظوریاں دے دیں ،جس کے نتیجے میں اس میگافوڈ پارک کا افتتاح  ہوسکا۔ انھوں نے اس میگافوڈ پارک کے قیام کی خاطر امداد وحمایت فراہم کرانے کے لئے وزیراعلیٰ اورریاستی سرکارکابھی شکریہ اداکیا۔

 

U-1160

 


(Release ID: 1565751) Visitor Counter : 93
Read this release in: English , Hindi