دیہی ترقیات کی وزارت
کابینہ نے دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی دیہی روزی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) کے تحت قومی دیہی اقتصادی تبدیلی پروجیکٹ کے نفاذ کی منظوری دی
Posted On:
19 FEB 2019 9:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 ؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) کے تحت عالمی بینک سے امدادی قرض (آئی بی آر ڈی قرض ) کے ذریعے بیرونی امداد والے پروجیکٹ ’’قومی دیہی اقتصادی تبدیلی پروجیکٹ (این آر ای ٹی پی) ‘‘ کو نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
فوائد:
این آر ای ٹی پی کے ذریعے فراہم کردہ تکنیکی امداد اور پروجیکٹ کے ذریعے کئے گئے اعلیٰ سطحی اقدامات سے روزی کو فروغ دینے اور مالئے تک رسائی میں آسانی ہوگی اور ڈیجیٹل فائنانس اور روزی سے متعلق اقدامات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
خصوصیات:
ڈی اے وائی – این آر ایل ایم غریب سے غریب تر اور انتہائی محروم برادریوں اور ان کی مالی شمولیت پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ این ای ٹی پی کے تحت اختراعی پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے تاکہ مالی شمولیت کے متبادل وسائل مہیا ہوسکیں ، دیہی مصنوعات کے لئے ویلیو چین قائم کی جاسکے ، روزی کو فروغ دینے کی خاطر اختراعی ماڈل متعارف کرائے جاسکیں ، فائنانس اور ڈیجیٹل فائنانس اور روزی سے متعلق اقدامات تک رسائی میں اضافہ کیا جاسکے۔ ڈی اے وائی – این آر ایل ایم پنچایتی راج اداروں ( پی آر آئی) اور عوام پر مبنی تنظیموں (سی بی او) کے در میان کام کرنے کے باہمی طور پر مفید تعلقات اور صلاح ومشورے کے لئے باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ این آر ایل ایم نے مختلف شعبوں میں تال میل میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر سرگرمیو ں کا ایک خاکہ بھی تیار کیا ہے۔ اس میں این آر ایل ایم ادارے اور پی آر آئی ایک ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں اور ان خاکوں کو تمام ریاستی دیہی روز گار مشنوں کو بھیج دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-وا- ق ر)
U-1150
(Release ID: 1565654)
Visitor Counter : 97