مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
آر آر ٹی ایس کے دہلی۔غازی آباد۔ میرٹھ کوریڈور کو کابینہ کی منظوری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2019 8:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 فروری ، مرکزی کابینہ نے درج ذیل تجاویز کو اپنی منظوری دے دی ہے:
- ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم( آر آر ٹی ایس) کی تعمیر میں کل 30274 کروڑ روپے کی لاگت سے 8215 کلو میٹر( 68.03 کلو میٹر زمین سے اوپر اور 14.12 کلو میٹر زیر زمین) فاصلہ کا احاطہ کیاگیا ہے۔
- گرانٹ اور معمولی قرض کی شکل میں 5634 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد
- پروجیکٹ کے لئے ادارہ جاتی انتظام اور قانونی فریم ورک
- پروجیکٹ کی منظوری کی شرائط
اہم خصوصیات:
آر آر ٹی ایس، اپنی قسم کاپہلا، ریل پر مبنی، تیز رفتار علاقائی نظام نقل وحمل پر ہندوستان میں عملدرآمد ہوگا۔ ایک بار جب یہ نظام شروع ہوجاتا ہے تو قومی خطہ راجدھانی( این سی آر) میں مسافروں کے لئے یہ تیز رفتار، انتہائی آرام دہ اور محفوظ ترین طریقہ سفر بن جائے گا۔اس پروجیکٹ میں دوسرے شہری نظام نقل وحمل کو بہتر اور موثر ڈھنگ سے شامل کیا گیا ہے۔ جو صرف ڈیزائنگ، ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی بندوبست کے جدید ترین طریقہ کار اپنا کر ہی ممکن ہے۔
آر آر ٹی ایس کا مقصد شہری نظام نقل وحمل کو سہل بنانا ہے، جس میں پرائیویٹ موٹر گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر ترقی اور ان کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے دباؤ پڑ رہا ہے۔ لہذا عوام کو محفوظ سیکور، قابل اعتماد، تیز رفتار اور آرام دہ سرکاری طریقہ نقل وحمل مہیا کرا کر سفر کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی سرگرمیوں پر زور دیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد خواتین، بچوں اور سماج کے کمزور طبقات کی ضرورتوں کے تئیں حساس ہوتے ہوئے‘‘ ملک گیر رسائی’’ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ نہ صرف سرکاری ٹرانسپورٹ کے تئیں کشش بڑھانے میں اہم ہے بلکہ یہ مساوات ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے کے لئے سماج کے حاشیہ پر کھڑے اور کمزور طبقات کی شراکت اور ان کی نقل وحرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
یہ پروجیکٹ کثیر مقصدی طریقہ کار(ایس پی وی) جن کے نام نیشنل کیپٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن( این سی آر ٹی سی) کے ذریعہ مساوی تعاون کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مشترکہ ملکیت کے طور پر وزیرخزانہ/ محکمہ اقتصادی امور کے ذریعہ کثیر سطحی اور باہمی ایجنسیوں ، ان میں سے جو بھی ضروری ہو ں، سے قرض لے کر مختلف کارروائیاں پوری کرکے سی وی سی کے رہنما خطوط اور ڈی پی ای کے رہنما خطوط پر اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے لئے کارپوریٹ حکمرانی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنا کر تمام شراکتداروں کی شرکت بڑھا کر اسے مستحکم کرنا ہے۔ اس سے متعلق معلومات ویب سائٹ وغیرہ پر پبلک ڈومین میں د ے دی گئی ہے۔
فوائد:
آر آر ٹی ایس کی عمل درآمد سے قومی خطہ راجدھانی میں مطلوبہ اضافی سرکاری ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل ہوگی اور بھیڑ بھاڑ اور ہوا کی آلودگی کا مسئلہ حل ہوگا اور یہ متوازی اور پائیدار علاقائی ترقی میں محرک ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U- 1124
(ریلیز آئی ڈی: 1565585)
وزیٹر کاؤنٹر : 47