وزیراعظم کا دفتر

 وزیراعظم کا دورہ وارانسی


ڈیزل انجن سے تبدیل شدہ پہلےالیکٹرانک ریلوے انجن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

گرو روی داس جائے پیدائش ترقی پروجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھاگیا

وزیراعظم مودی نے کہا، حکومت بدعنوانوں کو سزا دے رہی ہے اور ایمانداروں کو انعام دے رہی ہے

Posted On: 19 FEB 2019 12:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 فروری ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی  کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں روی داس جینتی تقریبات کے موقع پر گرو روی داس جائے پیدائش ترقی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیراعظم نے وارانسی میں واقع ڈیزل لوکو موٹیو ورکس میں پہلے تبدیل شدہ  الیکٹرک  ریل انجن انجن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B3AA.jpg

 وزیراعظم وارانسی  میں واقع  ڈیزل لوکو موٹیو میں تبدیل کئے گئے پہلے الیکٹرک ریل انجن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے۔

ڈیزل لوکو موٹیوس ورکس، وارانسی  صد فی صد برق کاری کے انڈین ریلوے  مشن کے خطوط پر ڈیزل لوکو موٹیو سے تبدیل کئے گئے نئے پروٹو ٹائپ الیکٹرک انجن تیار کیاگیا ہے۔ اس کے لازمی ٹرائل کے بعد وزیراعظم نے لوکو موٹیو کا معائنہ کیا اور اسے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ بھارت ریلویز نے تمام ڈیزل ریلوے انجن کو ان کی باز آباد کاری اور اس کی پوری مدت کار کے دوران اسے الیکٹرک ریلوے انجن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پروجیکٹ توانائی کی لاگت میں کمی کرنے اور کاربن گیس کے اخراج کی حد کو بھی کم کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ ڈیزل لوکو موٹیو ورکس نے 2 ڈبلیو ڈی جی تھری اے ڈیزل ریلوے انجن کو 10 ہزار ایچ پی صلاحیت کے دو الیکٹرک ڈبلیو اے جی سی تھری ریلوے انجن میں سے 69 دنوں میں تبدیل کیا ہے۔ یہ پوری دنیا میں ہندوستان کی تحقیق و ترقی اور اختراع پرداری میں تبدیلی کے لئے ایک مکمل میک ان انڈیاپہل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RFLU.jpg

وزیراعظم سری  گرو روی داس کے مجسمہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔

روی داس جینتی کے موقع پر وزیراعظم نے سری گرو روی داس کے مجسمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں انہوں نے گوردن پور مٹھ میں سری گرو روی داس جنم استھان مندر میں گرو روی داس جائے پیدائش ترقی پروجیکٹ کاسنگ بنیاد رکھا۔

حاشیہ پر کھڑے لوگوں کی مدد کے لئے اپنی حکومت کے پروجیکٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ‘‘ غریبوں کے لئے ہم کوٹہ لائیں تاکہ جو لوگ حاشیہ پر کھڑے  ہیں وہ باوقار زندگی گزار سکیں’’۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بدعنوانوں کو سزا دے رہی ہیں اور ایمانداروں کو انعام سے نواز رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں صوفی شاعر کی تعلیمات  ہمیں ترغیب دیتی ہیں۔  انہوں نے زور دے کر عوام ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جڑتے اور سماج میں مساوات نہیں ہوتے تو وہ سماج تعصب پر مبنی سماج ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے سنت روی داس کی ذریعہ دکھائے گئے راستے پر چلنا اور ان کے پیروی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے سماج سے بدعنوانی کو اکھاڑنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرو روی داس کے مجسمے تک آنے کے لئے خوبصورت راستہ  تعمیر کیاجائے گا اور یہاں تمام سہولیات مہیا کرائی جائے گی اور یہ پروجیکٹ کاحصہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 1080



(Release ID: 1565229) Visitor Counter : 58