وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل مہاراشٹر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم ناندیڑ میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قوم کے نام وقف کریں گے

Posted On: 15 FEB 2019 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 ؍فروری،وزیراعظم جناب نریندر مودی  16 فروری 2019 کو  مہاراشٹریہ کے یوتمل اور دھولے کا دورہ کریں گے۔ وہ ریاست میں کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

یوتمل میں:

وزیراعظم ایک بٹن دباکر ناندیڑ میں ایک ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کریں گے۔ اس اسکول میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ 420 طلباء کی  گنجائش ہے ۔ یہ اسکول  قبائلی طلباء کے معیار تعلیم کو بہتربنانے میں مدد کرے گا اور ان کی مجموعی ترقی  اور  ذاتی فروغ کے لئے  ایک موقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم پردھان منتری آواس یوجنا  کے تحت  تعمیر کئے گئے  مکانوں کے لئے  منتخب فیض کنندگان کی ای- گرہ پرویش کے لئے  گھر کی چابیاں عطا کریں گے۔

وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے  اجنی  (ناگپور)  - پونے ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین  تین ٹائر کے ایئر کنڈیشن ڈبوں پر مشتمل ہے  اور یہ ناگپور اور پونے کے درمیان  رات میں  آنے جانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ مرکزی سڑک فنڈ ( سی آر ایف) کے تحت  سڑکوں کی تعمیر کے لئے  بٹن دباکر  سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم مہاراشٹر ریاستی دیہی روزگار مشن  (ایم ایس آر ایل ایم)  کے تحت خواتین  کے خود امدادی گروپوں کو  سرٹیفکٹ اور چیک بھی تقسیم کریں گے۔ ایم ایس آر ایل ایم کا مقصد مالی شمولیت کے تئیں سماج میں بیداری پیدا کرنا ہے جس سے  کھیتی اور  غیر زرعی  روزگار کے مواقع  کو یقینی بنانے میں  مدد ملے گی۔

دھولے میں:

وزیراعظم بعد میں مہاراشٹر کے دھولے کا دورہ کریں گے۔ وہاں وہ  پی ایم کے ایس وائی  کے تحت میڈیم پروجیکٹ نشیبی پنازارا کا افتتاح کریں گے۔ یہ  پروجیکٹ 2016-17 میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا  ( پی ایم کے ایس وائی)  میں شامل کیا گیا تھا۔ اس میں  پانی کا  109.31 ایم سی ایم ذخیرہ کرنے اور  7585 ہیکٹر اراضی  میں آب پاشی کی سہولیات موجود ہیں جس سے  دھولے ضلع کے 21 گاؤوں کو فائدہ پہنچے گا۔

 وزیراعظم سولوادے  جامپھال کنولی لفٹ اریگیشن اسکیم  کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس اسکیم کے تحت  مانسون سیزن  میں دریائے تاپی  سے  9.24 ٹی ایم سی  پانی  دوسری جگہ منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے تحت دھولے ضلع کے  تقریبا 100 گاؤوں  میں  33367 ہیکٹئر اراضی کی  آب پاشی کرنے کی تجویز ہے۔

امرُت کے تحت دھولے میں پانی کی سپلائی اسکیم کے لئے وزیراعظم سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے  علاقے میں صنعتی استعمال کے لئے پانی کی دستیابی  اور  تجارتی فروغ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

وزیراعظم دھولے-نردانا ریلوے لائن اور  جلگاؤں – منماڑ تیسری ریلوے لائن کے لئے سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے  بھوساول- باندرا خاندیش ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ رات میں چلنے والی ٹرین ممبئی اور بھوساول کے درمیان براہ راست کنکٹی وٹی فراہم کرے گی۔ یہ ٹرین ہفتے میں تین دن چلے گی۔

وزیراعظم جلگاؤں – اُدھانا میں ریل کی پٹریوں کو دہرا کرنے اور برق کاری کے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس پروجیکٹ سے  مسافروں کے ساتھ ساتھ  مال برداری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ  ٹرین  نندروار، ویارا، دھارن گاؤں اور  اس سیکشن کے دوسرے  مقامات کے لئے اہم ثابت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1021



(Release ID: 1564771) Visitor Counter : 80