بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

بھارتی ملاحوں کے روزگار میں اس سال غیر معمولی 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Posted On: 15 FEB 2019 1:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15 ؍فروری،جہاز رانی کے سیکٹر میں اس سال بھارتی اور غیر ملکی  بحری جہازوں پر بھارتی ملاحوں کے روزگار کی تعداد میں غیر معمولی 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی تعداد، جو  2017 میں  154349 تھی  2018 میں بڑھ کو 208799 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ  بحری جہازوں پر تربیت کے لئے  رکھے گئے طلباء کی تعداد  بھی  پچھلے سال کی 14307 سے بڑھ کر  19545 تک پہنچ گئی ہے جس سے 37 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LUGG.gif

بھارتی پرچم والے بحری جہازوں پر ملاحوں کے روزگار کی تعداد، جو پچھلے سال  22103 تھی  اس سال بڑھ کر 27364 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  غیر ملکی بحری جہازوں پر روزگار حاصل کرنے والے بھارتی ملاحوں کی تعداد  پچھلے سال  60194 سے بڑھ کر  72327 تک پہنچ گئی ہے۔ سمندری جہازوں پر  ملازمت کرنے والے عہدیداروں کی کُل تعداد  2018 میں  72327 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  یہ 2017 میں  60194 پر تھی۔ اس کے علاوہ ریٹنگ کی تعداد  اسی عرصے کے دوران  72052 سے بڑھ کر  109108 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے  بھارتی ملاحوں کی تعداد 2013 میں  103835 سے بڑھ کر 2015 میں  126945 ہوگئی تھی۔

بھارتی ملاحوں کی تعداد میں  اضافے کا یہ رجحان  پچھلے چار  برسوں کے دوران  بھارتی حکومت کے ذریعے  سمندری تربیت کے معیار  کو بہتر بنانے ، بحری جہازوں پر تربیت کے مواقع  کی فراہمی  اور  امتحانات اور سرٹیفکٹ جاری کرنے کے نظام  کے علاوہ  کاروبار میں آسانی کے لئے سہولیات کی خاطر کئے گئے بہت سے اقدامات کے نتیجے میں  ممکن ہوسکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MBU6.jpg

افسران کے تربیتی نصاب اور  ریٹنگ پر 2016 میں  نظر ثانی کی گئی تھی جس کا مقصد  نہ صرف عالمی معیار کو  پورا کرنا تھا بلکہ  غیر ملکی آجروں کی توقعات کو بھی پورا کرنا تھا۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے تربیتی اداروں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے  ’’جامع جانچ پراگرام ‘‘  (سی آئی پی) نظام تیار کیا گیا تھا جس کا مقصد ادارے کے معیار کو  مختلف پیمانوں ، جیسے بنیادی ڈھانچہ ،  طلباء کا معیار ، داخلے ، اساتذہ کا معیار ، تدریسی طریقہ کار ، امتحانات میں کارکردگی ، جہاز پر تربیت اور  طلباء کی ملازمت وغیرہ کا  جائزہ لینا ہے۔ ان اداروں کے کورس کو معیاری بنانے کی خاطر  ایک ای-لرننگ ماڈیول تیار کیا گیا تھا  جسے  تمام بھارتی ملاحوں کو مفت فراہم کیا گیا تاکہ وہ  امتحانات میں شامل ہونے سے پہلے اپنی معلومات اور  صلاحیتوں کو بہتر بناسکیں۔ سپلائی میں اضافے کو یقینی بنانے کی خاطر  نئے تربیتی اداروں کے قیام  یا  موجودہ تربیتی اداروں میں داخلوں کی تعداد میں اضافے  پر  15 سالہ پابندی  کچھ شرائط کے ساتھ ختم کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VUEF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CR7B.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UJW7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0062LAO.jpg

اگرچہ بھارت نے  تجارتی بحریہ  کی کلاس روم  کی تربیت کے لئے  صلاحیت میں بڑا اضافہ کیا ہے لیکن  طلباء کو  جہاز پر تربیت فراہم کرنا ایک بڑی رکاوٹ رہی ہے ۔ لیکن اس میں بھی بھارت نے کافی ترقی کی ہے۔

بحری جہاز پر  تربیت کی تفصیل

سیریل نمبر

عہدے کی تفصیل

2017

2018

1

ڈیک کیڈٹ (نوٹیکل)

5469

5895

2

انجن کیڈٹ (انجینئرنگ)

4120

5682

3

ٹرینی ڈیک ریٹنگ

2440

4560

4

ٹرینی سیلون ریٹنگ

1044

1273

5

ٹرینی انجن ریٹنگ

1234

2135

 

میزان

14307

19545

تربیتی اداروں کو  نہ صرف کلاس روم کی تربیت  فراہم کرنے کی ذمہ داری کی گئی ہے بلکہ طلباء کو بحری جہاز پر  تربیت  فراہم کرنے کی بھی ذمہ داری  دے کر  پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بحری جہاز پر تربیتی پروگرام کی تعداد  میں اضافہ کرنے کی خاطر  فیصلہ کیا گیا ہے  کہ افسران  کی جہاز پر تربیت اور ریٹنگس وغیرہ کے لئے  سمندر کے قریب جہازوں کو بھی  استعمال کیا جائے۔ ان دو اقدامات سے تقریبا 4 ہزار زیر تربیت افراد کے لئے  اضافی گنجائش نکل آئی ہے۔

 

بھارتی ملاحوں کی سپلائی میں اضافہ

عہدہ

2013

2014

2015

2016

2017

2018

نوٹیکل افسران

26742

28805

30520

33346

34417

40897

نوٹیکل ریٹنگ

36910

44548

49144

56916

63520

97703

انجینئرنگ افسران

26995

28968

31377

35230

36760

44388

انجینئرنگ ریٹنگ

13188

14769

15904

18448

19652

25811

کُل افسران

53737

57773

61897

68576

71177

85285

کُل ریٹنگ

50098

59317

65048

75364

83172

123514

میزان

103835

117090

126945

143940

154349

208799

 

بھارت کے مسلسل ڈسچارج سرٹیفکٹ (سی ڈی سی)کے حصول کے لئے  کئی ریگولیٹری رعایتیں کی گئی ہیں ، یہ سرٹیفکٹ بحری جہازوں پر روزگار کے لئے  ضروری ہوتا ہے۔ 2017 میں  سی ڈی سی  کے لئے نرم ضابطے متعارف کرائے گئے ہیں جس کے تحت  10 ویں جماعت پاس بھارتی شہری، جس نے  14 دن کا بنیادی سمندری کورس مکمل کرلیا ہو ، بھارتی سی ڈی سی حاصل کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے  سی ڈی سی حاصل کرنے کے لئے  کم از کم 6 ماہ کی تربیت مکمل کرنی ضروری تھی۔ بہت سے ملاحوں نے ، پچھلے تجربات کی بنیاد پر  بھارتی سی ڈی سی  حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سال 2018-19 میں  ہی  نئے قوانین کے تحت  70  ہزار  نئے سی ڈی سی جاری کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1015



(Release ID: 1564768) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Marathi , Hindi