وزارت اطلاعات ونشریات

69 ویں برلن بین الاقوامی فلمی میلے میں انڈیا نیٹ ورکنگ  جشن کاانعقاد


ہندوستان نے افیّ گولڈن جوبلی تقریبات کے لئے دنیا کو مدعو کیا

 کینس فلم مارکیٹ 2019 میں ہندوستان کی شرکت اورکینس فلم فیسٹیول میں افیّ کی اسٹریٹجک پوزیشننگ بھی زیر بحث رہی

Posted On: 11 FEB 2019 12:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11 فروری ،ہندوستانی وفد نے برلن بین الاقوامی فلمی میلے(برلنالے)2019، میں اپنی شرکت کے ساتھ ساتھ انڈیا نیٹ ورکنگ تقریب کاری  کاانعقاد کیا۔اس موقع پر فلم فیسٹیول  کی نمایاں شخصیتیں انٹر نیشنل فلم ایسوسی ایشنز، فلم ایجنسیوں  کے سربراہان اور ہندوستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے خواہشمند معروف فلم ساز موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00115JY.jpg

بات چیت اس سال  بعد میں منعقد ہونے والے افیّ کے گولڈن جوبلی ایڈیشن کے لئے فلموں کے کو پروڈکشن اور شراکت داروں کے لئے معاہدے  کرنے پر مرکوز رہی۔شرکاء کے حاضرین کو ہندوستان میں فلموں کی شوٹنگ کے لئے سنگل پوائنٹ رابطے کے طور پر ویب پورٹل www.ffo.gov.in کے ذریعہ ہندوستان میں فلم بنانے کے لئے آسانی فراہم کرانے کے واسطے اور سینم میٹو گراف ایکٹ میں ترمیم کے ذریعہ فلموں کی  پائریسی کو روکنے کی کوششوں سے متعلق حکومت کی پالیسی پہل کے بارے میں بھی بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JNRF.jpg

اس سے قبل ہندوستانی وفد نے کینس فلم مارکیٹ 2019  میں حکومت ہند کی شرکت کے بارے میں  مارچ ڈییو فلم، کینس فلم فیسٹیول کی سیلس    اور آپریشنز کی سربراہ محترمہ موڈ ایمسن سے بھی  ملاقات کی۔ بات چیت میں افیّ 2019 کی پوزیشننگ شامل رہیں۔ کیونکہ اس سال یہ  فیسٹیول  اپناگولڈن جوبلی ایڈیشن  منائے گا۔

ہندوستانی وفد نے معروف فلم فیسٹیول اور کمیشنز کے سربراہان جیسے چینی  بین الاقوامی بچوں کے فلم فیسٹیول کے چیئرمین مسٹر ہاوکیمنگ، اے آر ایس ویدیرے کی پروڈیوسر محترمہ انا سمارت سیوا، ای کام ایس اے کے پریزیڈنٹ اور سی ای او جناب پانوس کوانس سے بھی ملاقات کی۔جناب پانوس کوانس نے کہا کہ حکومت یونان گولڈن جوبلی ایڈیشن افیّ میں شرکت کرنے کے بارے میں غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس میں شرکت کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی سمت میں بھی راہ ہموار ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031037.png

انٹر نیشنل فلم فیسٹیول اور کمیشنز نے ہندوستان اور افیّ 2019 میں ممکنہ تعاون کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔۔ا گ۔ رض

 

U- 896



(Release ID: 1563939) Visitor Counter : 67


Read this release in: Marathi , Hindi , English