کابینہ

مرکزی کابینہ نے نامیبیا اور پناما کےانتخابات کا انتظام کرنے والے اداروں اور ہندوستان کے درمیان مفاہمی عرضداشت کی منظوری دے دی

Posted On: 06 FEB 2019 9:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف نامیبیا (ای سی این) اور الیکٹورل ٹریبیونل آف پناما کے ساتھ انتخابی انتظامات اوربندوبست کے میدان میں   ہند-نامیبیا –پناما باہمی تعاون کی عرضداشت کو منظوری دے دی گئی ۔

خاص خاص باتیں:

          اس مفاہمتی عرضداشت میں ایسے ضابطے /شقیں شامل ہیں،جن کے تحت انتخابی عمل کی تنظیم اور تکنیکی فروغ کے میدان اورتجربے کے باہمی تبادلے سمیت  انتخابی انتظامات کے میدان میں باہمی تعاون   کا انتظام ہے ۔ علاوہ ازیں  اس مفاہمتی عرضداشت  کی روسے  باہمی مشاورت کے ذریعہ انتخابی عمل کے تکنیکی فروغ ، معلومات  کے باہمی تبادلے ،  ادارہ جاتی استحکام  ،اہلیت سازی  اورعملے کی تربیت    کے ضابطے شامل ہیں ۔

اثرات:

          اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد الیکشن کمیشن آف نامیبیا اورالیکٹورل ٹریبونل آف پناما (ای ٹی پی  ) کے لئے تکنیکی امدادفراہم کرانا ہے۔ اس میں  انتخابی انتظام اوربندوبست  کے میدان میں باہمی تعاون اوراپنے اپنے ملکوںمیں انتخابات کرائے جانے کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کے نتیجے میں  ہندوستان کے بین الاقوامی  مراسم کو مزید  تقویت حاصل ہوگی۔

پس منظر :

          یادرہے کہ الیکشن کمیشن  بعض بیرونی ممالک اورایجنسیوں کے ساتھ انتخابات کے اموراورچناؤ کے عمل کے میدان میں باہمی تعاون  کو فروغ دیتا  رہا  ہے۔یہ عمل متعلقہ ممالک کے ذریعہ دستخط کی جانے والی مفاہمتی عرضداشت کے معینہ طریقے سے کیا جاتا رہا ہے۔ یادرہے کہ الیکشن کمیشن ایسا آئینی ادارہ ہے ، جو دنیا میں  سب سے بڑے پیمانے پر انتخابی عمل انجام دیتا ہے۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ تقریباََ 83  کروڑ  ہمہ جہت سیاسی ومشاشی پس منظر کے حامل ووٹروں کے ملک  میں آزاد اور صاف ستھرے چناؤ کرائے جائیں ۔ہندوستان میں جمہوریت  کی کامیابی نے دنیا کے تما م سیاتی نظاموں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔الیکشن کمشنر اپنے کام میں  مزید  مہارت حاصل کرنے کی غرض سے انتخابات کے میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے مختلف  غیر ملکی انتخابی اداروں سے تجاویز موصول ہوتی رہتی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ تجاویز قانونی امور کی وزارت کے محکمہ قانون سازی  کو ارسال کردی جاتی ہیں۔

          الیکشن کمیشن آف  نامیبیا ( ای سی این ) اور الیکٹورل ٹریبیونل آف پناما( ای ٹی پی) کے ساتھ انتخابی عمل کے میدان میں باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے جانے کے امور  پرفیصلہ  کے لئے  یہ تجاویز محکمہ ہذا کو بھیج دی گئی ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-746



(Release ID: 1563196) Visitor Counter : 63